Methods and Advantages of keeping Birds colony ::: پرندوں کو کالونی میں رکھنے کے طریقے اور فائدے :

Methods and Advantages of keeping Birds colony

::: پرندوں کو کالونی میں رکھنے کے طریقے اور فائدے :

بہت سارے لوگ پرندے تو رکھتے ہے لیکن انکو صحیح معلومات نہیں ہوتی انکا پنجرا کیسا ہونا چاہیے اور انکا ماحول کیسا ہونا چاہیے اور اگر کالونی ہے تو سیٹ اپ کیسا ہونا چاہیے ۔ کالونی ایک بڑے پنجرے کو کہا جا تا جس میں کافی سارے جوڑے ہوتے ہیں اسمیں پرندے با آسانی اڑ سکتے ہیں ۔اس کے لیے سب سے پہلے آپ یہ فائنل کر لیں کہ آپ نے ایک جگہ کتنے پرندے رکھنے ہے یعنی کتنے جوڑے رکھنے ہیں اور ان کے لیے پنجرے کا سائز کیا ہونا چاہیے ۔

: کالونی کے فائدے ::

کالونی کے اندر پرندے بہت زیادہ خوش رہتے ہیں ، کیونکہ ہمیشہ اڑتے رہتے ہے ، ( بلکل ایسے ہی جس طرح مچھلی پانی میں خوش رہتی ہے ، یہ اسکی زندگی کا حصہ ہے ) ۔ پرندے جنگلوں میں اکٹھے رہنا اور اکٹھے اڑنا پسند کرتے ہیں ، کالونی میں یہ ماحول انکو کافی حد تک ملتا ہے اور وہ اپنے آپ کو زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں ۔اسی طرح پرندے خوش رہتے ہیں اور یہ زندگی کا حصہ ہے اور ہم انکو اپنی مرضی کے پنجروں میں قید کر لیتے ہیں ۔ کالونی میں پرندے زیادہ لگتے ہیں اور وہ جوڑے اپنی مرضی کے لگاتے ہے جسے پسند کی شادی کہا جاتا ہے اور اس چیز کا بریڈنگ پر اچھا اثر پڑتا ہے ۔ کالونی میں رکھے گئے پرندوں کو دانہ پانی دینے میں بہت کم ٹائم لگتا ہے ، جن لوگوں کے پاس وقت کی کمی ہو وہ کالونی کو ہی ترجیح دیتے ہیں ۔ کالونی میں پرندے اڑتے ہیں جس سے انکی اچھے طریقے سے ورزش ہو جاتی ہے جو کہ انکے جسم کے لیے بہت ضروری ہے ، جن سے پرندوں کے پٹھے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ، اس سے انکی صحیح نشونما ہوتی ہے ، اور اسی وجہ سے پرندے ایکٹو اور بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔ خاص طور پر پرندوں میں چربی پیدا نہیں ہوتی جسکی وجہ سے پرندے بریڈ زیادہ کرتے ہیں ۔اگر پرندے دانہ زیادہ بھی کھا لیں تو بد ہضمی نہیں ہوتی وہ ہضم کر لیتے ہیں ۔ کالونی میں پرندوں کا سائز ٹھیک رہتا ہے۔کالونی میں نکلے ہوۓ بچے بہت جلد جوڑے بن جاتے ہیں ۔ اور بریڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔

::: کالونی کیسی ھو :::

کالونی کا سائز جتنا بڑا ہو اتنا بہتر ہے تا کہ پرندے اچھے طریقے سے اڑ سکیں ، اگر جگہ لمبائی میں کم ہو تو اونچائی زیادہ کر دے اور اگر اونچائی کم ہو تو لمبائی زیادہ کر دیں مگر مخصوص تناسب کے ساتھ اور کالونی میں لکڑی کی سٹک لگی ہونی چاہیے کالونی چاہے لکڑی کی ہو یا لوہے کی ، کالونی میں بیٹھنے والی لکڑی کو آمنے سامنے لگایا جائے یہ بہت ہی ضروری ہے تاکہ پرندوں کی آڑان بھی ہو سکے ۔ جب ایک جگہ کالونی بنائیں تو کالونی کی جگہ کو جلدی نہ بدلیں اس وجہ سے پرندے بہت پریشان ہوتے ہیں ۔ کالونی میں آپ جتنے نر چھوڑیں مادہ بھی اتنی ہی ہونی چاہیے تا کہ وہ جوڑے خود اپنی مرضی سے بنالیں ، اگر آپ نے مادہ زیادہ کی تو وہ دوسروں کے انڈے باہر پھینک دے گی ، اگر نر زیادہ کیے تو وہ میٹنگ کے وقت اکٹھے ہو جائیں گے۔ اسی لیے میل فی میل برابر ہونی چاہیے ۔ اس کے علاوہ میں نے پرندوں کے کیج سائز پر پوسٹ لکھی ہوئی ہے وہ بھی آپ پڑھ سکتے ہیں

birds colony

::: مٹکے یا بکس لگانے کا طریقہ :::

کچھ لوگ مٹکے یا بکس کالونی کے ایک طرف لگا دیتے ہے جو کہ غلط طریقہ ہے سب انڈوں والی مادہ ایک طرف چلی جاتی ہیں اور پھر آپس میں لڑتی ہیں مٹکے وغیرہ کالونی کے چاروں طرف ہونے چاہیے ۔ مٹکے یا بکس کا سائز ایک جیسا ہونا چاہیے تا کہ پرندے جلدی سلیکٹ کر لیں ۔ بریڈنگ بکس کے سائز پر بھی پوسٹ کی ہوئی ہے وہ بھی پڑھ سکتے ہیں

نوٹ :: جن لوگوں کے پاس وقت ہے وہ اگر الگ الگ پرندے رکھنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے ۔ کیونکہ الگ الگ رکھنے سے آپ اپنی مرضی کی میوٹیشن بنا سکتے ہیں

امید ہے یہ معلومات آپ کے لیے فائدہ مند ہوگی ۔ مزید آپ نیا سیٹ اپ بنانے سے پہلے مکمل تفصیلات جان لیں

مزید معلومات کے لیے اس پوسٹ کو لائک اور شیئر ضرور کریں اور کمنٹس ضرور کریں ۔

Related Post

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *