Hens eggs

Hen eggs not laying  مادیوں کا انڈے نہ دینا یا انڈوں سے بند ھونا

مرغیوں کا انڈے نہ دینا یا انڈوں سے بند ھونے کی مختلف وجوہات ھوتی ھیں۔ سب سے پہلے وجوہات معلوم کر کے اس کو دور کریں اور پھر علاج کریں۔
متوازن غذا کی کمی۔
متوازن غذا کی کمی برڈز کی گروتھ اور انڈوں میں کمی کی سب سے بڑی وجہ ھو سکتی ھے۔ مادیوں کی خوراک میں مکس دانہ سب سے بہتر ھے جس میں گندم۔ باجرہ۔ مکئی ۔سرسوں کے بیج۔ سورج مکھی کے بیج۔ دالیں۔ جوار اور چاول چھلکے سمیت( مونجی ) مناسب مقدار میں موجود ھو۔ اس کے علاوہ گندم کے آٹے میں انڈے اور مکھن کو اچھی طرح گوند کے ایک ٹائم دے سکتے ھیں۔
تازہ ابلے نیم گرم چاول بھی انڈوں سے بند مادیوں کے لئیے بہترین چیز ھیں۔
برڈز کو خاص طور پر بریڈرز کو سبز سلاد۔ پالک۔ لوسن وغیرہ ضرور دیں۔ اس سے انڈوں کی زرخیزی اور پیداوار میں اضافہ ھو گا۔
** کیلشیم اور منرلز کی کمی۔**
پنجروں میں بند برڈز اور چھتوں پر پلنے رھنے والے برڈز میں کیلشیم اور منرلز کی کمی ھو جاتی ھے جو مادیوں میں انڈوں کی کمی یا بندش کا باعث بن سکتی ھے اس لئے برڈز کو مناسب منرلز اور کیلشیم ضرور دیں۔ اس کے لئے ویٹاسول سپر وٹامن پاوڈر پانی میں مکس کر کے دیں۔ اور کیلشیم اور وٹامن ڈی کی گولیاں دیں۔ انشاءاللہ مادیاں انڈے دینا شروع کر دیں گی۔
**موسمی شدت اور روشنی کا دورانیہ**
موسم کی شدت ، روشنی کے دورانیے اور شدت میں کمی بیشی بھی برڈز کی انڈہ دینے کی صلاحیت میں کمی کا باعث بنتی ھے گرمیوں میں برڈز کے پنجروں اور آس پاس چھاوں اور ٹھنڈک کا مناسب انتظام ضرور ھونا چاھئیے۔
روشنی کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹےسے زیادہ نہ ھو ۔
سردیوں میں روشنی اور حرارت کا مناسب انتظام ھونا ضروری ھے۔ سردی میں روشنی کا دورانیہ کم از کم سات آٹھ گھنٹے ضرور ھو۔ سردیوں میں برڈز کو دھوپ ضرور دیں یا کھڈوں میں سو واٹ کا بلب روشن رکھیں ۔

Hens eggs not lying
**خوراک میں ٹاکسنز۔ فنگس اور اینٹی بائیوٹکس کے اثرات** اکثر شوقین بازار سے فیڈ اور دانہ خریدتے ھیں۔
بازاری دانے اور خوراک پرانی اور نمدار ھو کے فنگس زدہ ھو کے زہریلی اور مضر صحت ھو جاتی ھے جو برڈز کے لئے نقصان دہ اور مادہ کے انڈوں کی بندش کا باعث ھو سکتی ھے۔ اس کے تدارک کے لئیے دانہ ھمیشہ صاف ستھرا اور اچھی کوالٹی کا دیں۔ فیڈ تازہ ھو۔ پرانی یا فنگس زدہ نہ ھو۔ اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری اور نا مناسب استعمال بھی انڈوں میں کمی یا بندش کا باعث بن سکتا ھے۔لہذا اینٹی بائیوٹکس ھمیشہ ضرورت کے تحت اور مناسب مقدار میں دیں۔ اوور ڈوز ھرگز نہ دیں۔
**مرغی کی جھولی سخت ھونا یا چربی چڑھ جانا**
مرغی کی جھولی سخت ھمیشہ غیر متوازن خوراک اور منرلز اور کیلشیم وغیرہ کی کمی کی وجہ سے ھوتی ھے متوازن غذا اور ملٹی وٹامن ۔ کیلشیم اور منرلز کی کمی دور کر کے یہ مسلہ حل ھو جاتا ھے اور مادہ انڈے دینا شروع ھو جاتی ھے۔
مرغی کی جھولی میں چربی بن جائے تو مرغی کو نیم گرم ابلے چاول دیں اور رات کو دو چمچ دال مسور بگھو کے رکھ دیں اور صبح خالی پیٹ دیں۔ مرغی کی جھولی پہ ھلکی گرم بھاپ والی ٹکور کریں۔ لہسن۔اجوائین۔ سونٹھ۔ ھلدی۔ دار چینی کو اچھی طرح گراینڈ کر کے چنے برابر گولیاں بنا لیں اور ایک گولی رات کو دیں۔ انشاءاللہ مادی انڈے دینا شروع کر دے گی۔

Related Post

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *