How to calcium block for birds پرندوں کیلئے کیلشم بنانے کا آسان طریقه
دوستو ! آج میں بہت اہم چیز کے متعلق آپ کو بتانے والا ہوں جسکی پرندوں کو بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے اسے کیلشیم اور چاک کہا جا تا ہے ۔ کیلشیم پرندوں کے لیے بے حد ضروری ہے یہ انکی خوراک کا لازمی حصہ ہے کیلشیم کے بغیر پرندے بیمار اور کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ جن پرندوں میں کیلشیم کی کمی ہو وہ بریڈنگ بھی روک دیتے ہیں یا پھر بہت کم بریڈ کرتے ہیں اور ان پرندوں کے انڈے بھی زیادہ خراب ہوتے ہیں ۔ کیونکہ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے پرندوں کے انڈوں کا چھلکا کمزور ہوتا ہے اور وہ خراب ہو جاتے ہیں ۔اگر کچھ انڈوں سے بچے نکل بھی آئیں تو وہ کمزور اورست ہوتے ہیں وہ نہ تو صحیح طور پر ایکٹو ہوتے ہیں اور نہ ہی انکی صحیح گروتھ ہوتی ہے کیلشیم کی زیادہ ضرورت کسے ہوتی ہے نر یا مادہ ؟؟ ویسے توکیلشیم کی ضرورت دونوں کو ہوتی ہے لیکن مادہ کو اس وقت زیادہ ہوتی ہے جب وہ انڈوں پر بیٹھی ہو ، کیونکہ اب اسکی ورزش کا سلسلہ ختم ہے یعنی اب وہ زیادہ اڑتی نہیں اس لیے اسے کیلشیم کی زیادہ ضرورت ہے ۔
::: کیلشیم بنانے کا طريقه : *
رنگ والی دوکان سے پلاسٹر پیرس پوڈر ( جو عموما سیلنگ کے کام میں استعمال ہوتا ہے) کا ایک پیکٹ لینا ہے یہ رنگ والی دوکان سے با آسانی 20 روپے کا مل جا تا ہے ۔ پلاسٹر پیرس میں سورس فاسفورس اورمیگنیزم پایا جا تا ہے انڈے کے چھلکوں کا پیس کر پاوڈر بنا لیں یا کوٹ لیں یا پھر گر ینڈ کر لیں ۔ سمندری جھاگ کو اچھی طرح پیس کر ایک چمچ ڈالیں ۔ نمک بھی ایک چمچ ڈال کر مکس کر لیں ۔
ایک کھلے منہ والا برتن لیں اس میں تھوڑا پلاسٹر پیرس پاوڈر ڈالیں اور حسب ضرورت پانی ڈال کر خوب مکس کریں جب اچھی طرح مکس ہو جاۓ پھر ایک چمچ
انڈے کے چھلکے کا پاوڈر سمندری جھاگ اور نمک ڈال دیں اور خوب ہلائیں جب مکس ہو جاۓ تو ایک ڈسپوزل یا پلاسٹک کا گلاس لیں اور اس میں ایک لوہے کی تار کا ٹکڑا ڈال کر گلاس میں مکسچر ڈال کر تین دن کے لیے رکھ دیں ۔انڈے کا چھلکا زیاد نہیں ڈالنا ورنہ یہ سخت ہو جاۓ گا پھر پرندوں کے کھانے میں مشکل ہو گی ۔اب یہ بہتریں کیلشیم چاک تیار ہے یہ آپ ہر پرندے کو دے سکتے ہیں ۔اسے ضرور بنا کر اپنے پرندوں کو کھلائیں ۔اورکیلیشیم پائیں ۔
:: دكــان والا چاك / یعنی کیلشیم :: آپ دکان سے جو چاک لاتے ہیں وہ صرف خالی چونے کا بنا ہوتا ہے اور کبھی کبھار اس میں رنگ استعمال کرتے ہے اور بتاتے ہے اس میں بہت کچھ ہے ۔ دکانداروں سے ایڈوانس معذرت ۔
اگر آپ کو پوسٹ پسند آئے تو لائک شیر اور کمنٹس ضرور کریں ۔
Leave a Reply