Bird breeding age

Bird breeding age کونسے پرندے کس عمر میں بریڈ کرتے ہے

بہت اہم معلومات
برڈ ز پالنے کا شوق لوگوں میں دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے اور اس شوق کے میدان میں بہت سے نئے لوگ کود رہے ہیں اور انکے لیے بہت ساری مشکلات بھی ہیں ، جن میں برڈز کی دیکھ بھال انکی خوراک اور میڈسن ، یہ سب کرنے کہ بعد ان کی توجہ صرف ایک ہو جاتی ہے کہ انکے برڈز بریڈ نہیں کر رہے ، اور خاص طور پر جب وہ کسی بریڈ کی تصویر دیکھتے ہیں تو اپنے برڈز کے ساتھ تصویر ملا کر پریشان یا پھر مایوس ہو جاتے ہے کہ یہی برڈز اس کے پاس بریڈ کر رہے ہیں تو میرے کیوں نہیں ؟؟ پھر بار بار لوگوں سے میڈسن پوچھنا انکو اپنے برڈز کی تصویر میں دکھانا وغیرہ ۔ بہت سارے تو کچھ عرصے کے بعد مایوس ہوکر یا تو بیچ دیتے ہے یا پھر بدل لیتے ہیں ، حالانکہ اس وقت عنقریب برڈ ز کی بریڈ شروع ہونے والی ہوتی ہے لیکن وہ نہیں جانتے کہ بر یڈ میں برڈز کی عمر کا سب سے بڑا دخل ہے ۔اگر پرندے کی عمر ہی پوری نہیں تو آپ جو بھی جتن کر لیں بیکار ہے ۔ پھر پوچھتے ہے کہ نر مادہ کے قریب نہیں بیٹھتا ، علیحدہ ہے ، یا پھر دانہ کھا کرا کیلے اکیلے بیٹھے رہتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔اس میں ایسے بہت سارے لوگوں کے لیے ایک اچھی معلومات کہ کون سے پرندے کس عمر میں بریڈ کرتے ہیں ۔

Bird breeding age
بجری / آسٹریلین طوطے ، 5 سے 7 ماہ
ریمرس ، 10 سے 12 ماہ
کوکٹیل ، 10 سے 12 ماہ
روزیلہ ، 14 سے 16 ماہ
رینگ نیک ، اڑھائی سے 3 سال .
کوکاٹو ، 5 سے 6 سال
را طوطے ، اڑھائی سے 3 سال
فیچیز ، 4 سے 5 ماہ
(لو برڈز ، 8 سے 10 ماہ
ڈاو ، 4 سے 5 ماہ
کبوتر ، 5 سے 6 ماہ
افریقن گرے پیرٹ ، 5 سے 6 سال
مکاؤ ، 5 سے 6 سال
:: نوٹ ::: اس لیے سب سے پہلے عمر معلوم کریں پھر بریڈ کا شور مچاۓ ۔اگر برڈ ز کو اچھا ماحول اچھی خوراک دیں تو برڈز آپ کو بھی مایوس نہیں کر یں گے ۔
اپنا فیڈ بیک اور کمنٹس ضرور دیں ۔

Related Post

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *