How to make Sprouts پرندوں کے لیے سپراوٹ کا طريقه
پرندوں کی بریڈنگ کا سیزن قریب آتے ہی اپنے پرندوں کو اچھی بریڈنگ کے لیے تیار کریں ، ان کے لیے انہیں اچھی خوراک کی ضروت ہوتی ہے ، پرندوں کو بجاۓ میڈیسن کے خوراک کے ذریعہ آپ اچھی بریڈ لے سکتے ہیں ، آج آپ کو نیچرل فوڈ بتاتے ہیں جو پرندوں کی صحت اور بریڈنگ کے لیے بہترین ہے
اور آپ میں سارے پرندوں کو دے سکتے ہیں اور پرندے ہی فوڈ بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔
::: سپراؤٹ بنانے کا طريقه :
آدھا کلو کالے چنے
ایک کلو گندم
ایک کلوثابت مونگ
ایک کلو باجرہ
یہ چیزوں کو مکس کر لیں اور جتنا آپ کے برڈ آسانی سے کھا سکتے ہیں آپ اس حساب سے تازہ بنا کر کھلائیں ۔ان سب چیزوں کو اچھی طرح دھو لیں اور مکس کر لیں ، 8 سے 10 گھنٹے پانی میں بگھولیں ، اسکے بعد نکال کر ایک عدد بوری لیکر زمیں پر بچھا دیں ، آدھی بوری پر یہ سب دانہ ڈال دیں اور بوری کا دوسرا حصہ دانے کے اوپر ڈال دیں ۔ ( یعنی آدمی پر دانہ اور باقی اسکے اوپر دوہری کر دیں ) ہر 2 گھنٹے بعد تھوڑا پانی ڈال دیں ۔
کچھ دیر بعد تیار ہو جاۓ گا ۔ پھر ایک دفعہ دھوکر برڈز کو دیں ۔اسے زیادہ تر گرمیوں میں استعمال کریں ۔
دوسرا طریقه :: آپ اسے کسی پلاسٹک کی بوتل میں ڈال سکتے ہیں ، وہاں بھی با آسانی تیار ہو جاۓ گا ۔
نوٹ : : اسکا استعمال زیادہ تر گرم موسم میں کریں ، اسکی تاسیر سرد اور اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔
اس پوسٹ کو لائیک اور شیئر ضرور کریں اور کسی بھی مسئلے کے لیے آپ کمنٹس کر سکتے ہیں ۔
Leave a Reply