How to make Bird pair زياده بریڈنگ لینے کے لیے جوڑا لگانے کا طریقہ
پرندوں کے شوقین حضرات کیلئے بہت اچھی معلومات پرندے تو بہت سارے لوگ رکھتے ہیں مگر انکے بارے میں معلومات نہیں رکھتے ، جو کہ بہت ضروری ہے ، اگر وہ کسی سے پوچھے تو زیادہ تر لوگ صیح معلومات نہیں دیتے ۔ سب کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ انکے برڈز بریڈنگ زیادہ کریں ، اس کے لیے کچھ لوگ تو ادویات کا استعمال بھی کرتے ہیں جو کہ زیادہ تر نقصان دہ ہیں۔اور کچھ لوگ تھک ہار کر برڈز چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں یا پھر دوائی یا وٹامن کا استعمال کرتے ہیں ۔ پھر بھی وہ بریڈنگ رزلٹ نہیں ملتا جو وہ حاصل کرناچاہتے ہیں ۔
عام لوگ جب جوڑ الگاتے ہے تو وہ صرف میل اور فی میل دیکھتے ہیں اور کچھ نہیں حالانکہ بیسٹ بریڈنگ کے لیے بہت ساری چیزوں کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے ۔
سب سے پہلے پرندوں کا جوڑے کی ایج ٹھیک ہونا چاہیے ۔ پرندوں کی نسل ایک ہونی چاہیے اورا نکا سائز ایک ہونا چاہیے ۔ جوڑا چھوٹا بڑا ہوگا تو بہتر بریڈنگ حاصل نہیں کر سکتے ۔ اس بات کا خیال لازمی رکھیں کہ جوڑے کی عمر کا زیادہ فرق نہ ہو ۔ کوشش کریں جب جوڑا لگائیں توانکی عمر برابر ہونی چاہیے ۔اگر فی میل کی عمر ایک سال ہے اور میل کی چھ ماہ تو وہ صیح طریقے سے بریڈ نہیں کر پائیں گے ۔ اگر دونوں میں سے کوئی مر جائے تو آپ نے بچنے والے کی عمر کا حساب لگا کر دوبارہ جوڑا بنانا ہے ۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپکی جو ہوم بریڈ ہو ان بچوں کا جوڑا بنائیں جو عمر میں برابر ہوں پھر وہ اچھا رزلٹ دیں گے ۔
ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ بچوں کو ایک جگہ یکس نہ رکھیں ، دو کیج لے ایک میں نر اور دوسرے کیج میں مادہ رکھیں ، جب عمر پوری ہو جاۓ تو پھر جوڑے کے لیے چھوڑے ، پھر بہت اچھا رزلٹ دے گے ۔ مثلاً بجری تقریبا 5 سے 6 ماہ میں بریڈ کرتے ہیں۔اگر آپ انکو 8 ماہ تک رکھیں پھر جوڑ الگا ئیں تو پھر رزلٹ آپ کو خود بتاۓ گا ، ایسے ہی سب برڈز کا ۔ جب بھی جوڑا بناۓ تو اس بات کا بھی خیال رکھے کہ نر مادہ ایک ہی ماں باپ کے نہ ہوں ۔ ایک جوڑے کی فی میل اور دوسرے کے میل کو آپس میں لگاۓ ۔
بریڈنگ کے زیادہ تر مسائل جوڑے کی وجہ سے ہوتے ہیں یا تو وہ بریڈ نہیں کرتے اگر کرتے ہیں تو انڈوں کی تعداد کم ہوتی ہے اور پھر پورا سیزن نہیں کرتے ایک دوبار میں سینرن گزار دیتے ہے ۔امید ہے آپکو یہ انفارمیشن پسند آئی ہوگی مزید معلومات کے لئے کمنٹس میں رابطہ کرے . لائیک اور شیئر ضرور کریں
Leave a Reply