fbpx
cuttlefish bone

cuttlefish bone  پرندوں کی بریڈنگ کا ایک خزانه

بریڈنگ سیزن میں ہر کوئی اپنے پرندوں کی زیادہ بریڈنگ کے لئے سوچ بچار کر رہا ہوتا ہے اور ہر کوئی اپنے برڈ کو زیادہ بریڈ کے لیے تیار کرتا ہے ، اس سلسلے میں مختلف خوراک وٹامن اور ادویات کا استعمال بھی کیا جا تا ہے جو کہ زیادہ تر نقصان دہ ہوتی ہے ۔
بریڈنگ اور سمندری جھاگ
پرندوں کی بریڈنگ میں سمندری جھاگ کا اہم کردار ہے ، اسے سمندری جھاگ اس لیے کہا جا تا ہے کیونکہ یہ سمندر سے حاصل ہوتی ہے اسے Cuttlefishbone بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک مچھلی کے پیٹ سے حاصل ہوتی ہے اس لیے اس کو bone Cuttlefish کہا جا تا ہے ۔
اللہ تعالی نے کسی چیز کو بھی بے فائدہ نہیں بنایا ہر چیز کے بہت زیادہ فائدے ہیں ، اسی طرح سمندری جھاگ پرندوں کے لیے ایک انمول تحفہ ہے ۔ یہ پرندوں کو بریڈنگ کی طرف مائل کرتی ہے اور اسکے استعمال سے انڈوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور مادہ میں زیادہ انڈے دینے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔

cuttlefish bone
بچوں کی بہتر نشونما میں اضافہ ہوتا ہے اور انکے پر شاندار اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ۔اسکی وجہ سے بچوں کی گروتھ اور سائز بڑھتا ہے اور ان میں اموات کی شرح بہت کم ہو جاتی ہے ۔
اس میں کیلشیم وافر مقدار میں پایا جا تا ہے جو پرندوں کے لیے بہت ضروری ہے ۔اس میں مگنیزم اور کاربونیٹ پایا جا تا ہے جس کے پرندوں پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔
اسے پرندے بڑے شوق سے کھاتے ہیں ، پرندوں کے پاس یہ ہر وقت موجود ہونی چاہیے تا کہ ان میں کیلشیم کی مقدار کو پورا کیا جا سکے ۔اگر کوئی پرندے نہ کھائیں تو اسے کوٹ کر دانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
اسکا سائز ایک انچ سے پانچ انچ تک ہوتا ے اور یہ عام طور پر ہر پنسار سٹور سے مل جاتی ہے ۔ اگر اسکا رنگ میلا یا مٹی لگی ہو تو اسےاوپر سے صاف کر کے ڈالیں ۔
اسکی ایک سائیڈ نرم اور ایک سخت ہوتی ہے ، اسکی نرم سائیڈ کا رخ پنجرے کے اندر کی طرف کر کے ( مناسب جگہ جہاں سے پرندے اسے بآسانی کھاسکیں ) تار وغیرہ سے باندھ دیں ۔
اپنی رائے کا اظہار کومنٹس میں کریں دوسروں کے فائدے کے لیئے اس پوسٹ کو شیئر ضرور کر یں

Related Post

bird medicine list
Birds

Birds medicine list

food for parrots
Birds

Food for parrots

Hand Feeding
Birds

Hand Feeding

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *