Best Breeding formula for Non breeding birds

Best Breeding formula for Non breeding birds  بریڈ نہ کرنے والے پرندوں کیلیے بہترین فارموله

ضرور آزمائیں : اکثر لوگ تو برڈز شوق سے رکھتے ہے مگر اب سب کی توجہ بریڈ کی طرف ہوتی ہے، اور جو بھی برڈز لیکر گھر آتا ہے تو اسے سب بڑی فکر لاحق ہو جاتی ہے کہ یہ بریڈ نہیں کر رہے، یہ انڈے کب، کیسے دیں گے، بچے کب نکلیں گے، وغیرہ وغیرہ ۔فیس بک، واٹس ایپ ہر جگہ ہر وقت پرندوں والوں کی یہی بحث چل رہی ہے، مگر نا عمر کا معلوم ہے، نا خوراک کا ، ناموسم ، ناما حول الغرض سب چیزوں سے نا واقفیت مگر بریڈ نہیں ہورہی ، بس ۔ اور خاص طور پر ایک دو جوڑے والے لوگوں نے تو بریڈ نہ کرنے پر دھرنہ دیا ہوا ہے، اور بار بار میڈیسن کا پوچھ رہے ہیں ، فارمولے پوچھ ر ہے کیا دیں؟ اور اب بتانے والوں کی بھی کمی نہیں ہے ، ہر کوئی باباۓ ، برڈز بنا ہوا ہے ۔ جو سنا ، جو دیکھا، یا پڑھا فورا آگے بتا دیا اور جس آدمی سے لوگ دو چار بار پوچھے وہ تو پکا ایکسپرٹ بن جاتا ہے ۔ اور وہ ضرور کوئی نہ کوئی طریقہ اپناۓ گا لوگوں تک رسائی کا ۔ بہر کیف سب سے پہلے تجر بہ ضروری ہے، پھر خلوص نیت ۔ بہت سارے لوگ اچھا کام بھی کر رہے ہیں ، جن کے لیے دلی دعائیں نکلتی ہیں
بہت سارے برڈز کی عمر تو پوری ہے لیکن وہ بریڈ نہیں کرتے ۔ یا پھر ایک بریڈ سے دوسری بر یڈ تک وقفہ کافی لیتے ہیں، یا بچے بہت کم نکالتے ہیں، یا بریڈ روک دیتے ہیں، بریڈ نہیں کرتے ، ایسے برڈز کے لیے بہت ہی نایاب نسخہ ہے۔

Best Breeding formula for Non breeding  birds
Breeding formula ::: بریڈنگ فارموله :::

ایک کلو باجرہ، ایک دیسی انڈہ، دو چمچ مرغیوں کی فیڈ ( 11 نمبر ، جو مرغی فارم والے بطور خوراک استعمال کرتے ہیں )، 2 عدد مچھلی کے کیپسول، ایک عدد ایویان کیپسول
::: ترکیب استعمال:::
سب سے پہلے باجرے کو اچھی طرح صاف کر لیں اور اس میں دیسی انڈہ ہاتھ سے توڑ کر مکس کر لیں ، اس طرح مکس کریں کہ وہ باجرے کا حصہ بن جائے اور اسے بغیر دھوپ کے سایے میں خشک کرلیں خشک ہونے کے بعد اس میں باقی چیز میں بھی اچھی طرح مکس کریں ۔ جو جوڑے بریڈ نہیں کر رہے انہیں استعمال کروائیں ۔ ان شاء اللہ بریڈ آۓ گی ، یہ فارمولہ سب برڈز کو استعمال کروا سکتے ہیں۔ نوٹ: جن برڈز کو یہ استعمال کروائیں ، انکو اپریل مئی سے سبز دھنیا اور پودنیہ بھی ڈالیں ، پوسٹ کو لائیک اور شیئر بھی کر یں

Related Post

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *