Bird breeding box sizes پرندوں کے بریڈنگ بکس کا سائز
پرندوں کی بریڈ میں اہم کردار بکس کا بھی ہیں ۔ کچھ لوگ مٹکی اور کچھ لوگ بکس کا استعمال کرتے ہیں ۔ بکس کے فائدوں پر پہلے ہی پوسٹ لکھی ہوئی ہے کہ بکس کے کیا فائدے ہیں ۔ برڈز اس میں خوش ہوکر بریڈ کرتے ہیں ، بچوں اور پیئر کے لیئے بہترین ہے۔اس لیئے کوشش کریں کہ بکس ہی استعمال کیا جاۓ ۔اس معاملے میں نئے لوگوں کو کچھ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ جیسے برڈز کا سائز مختلف ہوتا ہے اسی طرح انکے بکس کا سائز بھی مختلف ہوتا ہے اس وجہ سے بہت سے لوگ پوچھتے رہتے ہیں کہ بکس کا سائز کیا ہونا چاہیے ۔ اس پوسٹ میں عام طور پر رکھے جانے والے کچھ پرندوں کے بکس کا سائز بتایا جائے گا تا کہ نئے لوگوں کو آسانی رہے ۔
جاودانچ ۔5 × 5۔اونچائی۔5۔انچ ۔
بجری ۔8 × 8۔اونچائی۔10۔انچ ۔
لو برڈز ۔10 × 10 ۔اونچائی۔12۔انچ ۔
کوکٹیل ۔12 × 12 ۔اونچائی ۔14 ۔انچ ۔
ریڈرمپڈ ۔10 × 10 ۔اونچائی ۔12 ۔انچ ۔
رینگ نیک ۔12 × 12۔اونچائی20۔انچ ۔
را پیرٹ ۔16 × 16 ۔اونچائی ۔24۔انچ
روزیلہ ۔12 × 12 ۔اونچائی۔24۔انچ ۔
سن کنور ۔12 × 12۔اونچائی ۔14 ۔انچ ۔
گرے پیرٹ ۔14 × 14 ۔اونچائی۔28۔انچ ۔
کا کاٹو ۔20 × 20۔اونچائی۔24۔انچ ۔
مکاو ۔24 × 24۔اونچائی۔40۔انچ ۔
یہ سائز ہم نے اپنے حساب سے لکھے ہیں ۔ اگر تیار بکس میں ایک دو انچ کا فرق بھی ہو تو چلے گا ۔ بکس اگر کیکر کی لکڑی کا ہو تو بیسٹ ہے ، کوشش کریں کہ بکس پکی اور سوکھی اور مظبوط لکڑ کا ہو ، گیلی لکڑ کا بکس کچھ عرصے بعد پرابلم کرے گا۔امید ہے یہ پوسٹ بھی سابقہ پوسٹوں کی طرح آپکے لیے فائدہ مند ہوگی ۔
Leave a Reply