fbpx

Bird breeding formula ::: افریقن گربے ، را ، مکاؤ ، رنگ نک ، کوکٹیل ، لوبرڈز کا بریڈنگ فارموله :::

سب پیرٹ سیٹ ہونے میں کچھ وقت لیتے ہیں ، جب انھیں رکھا جاۓ تو صبر بھی کیا جاۓ ۔ پھر موسم کا انتظار بھی کیا جاۓ ۔ پھر پیٹر کی عمر بھی پوری ہونی چاہئے ۔ اگر ان سب چیزوں کے باوجود بھی بریڈ نہ کرے تو پھر انکی ایسی کی تیسی یا اگر کسی بریڈر پیئر نے بریڈ روک دی ہو تو اسے بھی اور سیزن میں بریڈ نہ کرنے والوں کے لیئے ایک بہت ہی نایاب نسخہ ہے ، فائدہ مند اور نیچرل آج کل لوگ ایسی چیزوں کو چھپا رہے ہیں لیکن ہم آ پکو بتارہے ہیں تا کہ آپ اچھا شوق کرے اور فائدہ لیں ۔

::: نسخه :::

سخت ابلا انڈہ ۔

* انڈے کا چھلکا (چھلکوں کا پاؤڈر بنالیں ) ۔

دو بریڈ ۔

* سمندری جھاگ ( پاؤڈر بنالیں ) ایک چمچ ۔

تلوں کا تیل ( پنسار کی دکان سے بآسانی مل جا تا ہے ) ایک چمچ ۔

زیتون کا تیل ایک چمچ ۔

دو ایویان کیپسول ۔

bird breeding formula

::: بـنـانـے کا طریقہ :::

سب سے پہلے بریڈ کو سکھا کر بریک کر لیں ۔ پھر اس میں ابلا ہوا انڈ پکس کر لیں ( پہلے اس میں سفیدی اچھی طرح مکس کریں ، اسکے بعد زردی ) ۔ پھر سمندری جھاگ اور انڈے کے چھلکے کا پاوڈر ڈالیں ۔ پھر زیتون ایک چمچ ۔ پھر تل کا تیل کا ایک چمچ ۔ پھر ایویان کیپسول ۔سب چیزیں اچھی طرح مکس کر لیں ۔ صبح کے وقت استعمال کرائیں ۔

: : نوٹ : :

جب فرسٹ ایگ دے تو نسخہ روک دیں ۔ بحری اور فینچیز کو نہ دیں ۔ ایک دن چھوڑ کر استعمال کریں اور یہ صرف سردی میں استعمال کریں ۔

Related Post

bird medicine list
Birds

Birds medicine list

food for parrots
Birds

Food for parrots

Hand Feeding
Birds

Hand Feeding

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *