fbpx
bird feather loss

پرندوں کے پر جھڑنے کے مسائل اور انکا حل Bird feather loss

پرندوں کو بہت شوق سے رکھا اور پالا جا تا ہے ۔ پرندے اپنے مختلف رنگوں کی وجہ سے خوبصورت اور دلکش نظر آتے ہیں اور انکے بہترین پر انکے حسن میں اضافہ کرتے ہیں بعض اوقات کچھ پرندوں کے پر مسائل یا بیماری کی وجہ سے گرنے لگتے ہیں ، جو کہ پریشانی کا باعث بنتے ہیں یا کچھ برڈز پروں کوخود نوچتے ہیں ،

اور کچھ تو اپنے بچوں کی پلنگ کرتے ( پر نوچتے ہیں) اور انہیں گنجا کر دیتے ہیں ، اسکی متعدد وجوہات ہیں ۔


::: وجوهات :::


کچھ پرندے عمر کے ساتھ اپنے پرانے پر گرا دیتے ہیں اور پھر نئے نکل آتے ہیں ۔ جب مادہ انڈوں پر بیٹھتی ھے تو وہ بھی اپنے سینے کے چھوٹے پروں کی پلنگ کرتی ھے تا کہ انڈوں کو پراپر ہیٹ دے سکے کچھ پرندے نامناسب غذا کی وجہ سے بھی پر گراتے ہیں کچھ پرندوں کو اگر اچھا ماحول یا اچھی خوراک یا اچھی دیکھ بال نہ ہو تو اپنے پر گرا دیتے ہیں، اس کے علاوہ وہ پنجرے کا چھوٹا ہونا پرندہ کو بار بار تنگ کرنا، پنجرے کی جگہ بار بار تبدیل کرنا،
پروں کا نوچنا بھی بعض اوقات دیکھنے میں آیا ہے کہ برڈ اپنے ساتھی یا بچوں کے پروں کو نوچتے ہیں اور انھیں گنجا کر دیتے ہیں ۔ یہ بھی ایک مسئلہ ہے کہ بچوں کے پر نہیں نکلتے یا پھر بہت کم نکلتے ہیں اور انکے اڑنے میں مسئلہ آتا ہے ۔
پروں کا نہ نکلنا یا لیٹ آنا ، یا گرنا یا پروں کا کمزور ہونا ، یا خوبصورت نہ ہونا ، یہ سب وٹامنز اور کیلشیم کی کمی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے ۔

::: علاج :::


جن کے پر گرتے یا ٹھٹرتے ہیں انکواچھی خوراک دی جاۓ ۔ سبنری فروٹ کا استعمال کرایا جاۓ ۔
( وٹامن K ) پروں کے لیے بہترین ہے اور یہ پالک میں کافی مقدار میں پایا جا تا ہے ۔
لیدرپلیکس سیرپ *
سربیکس زی سیرپ *

Bird feather loss
Bird feather loss


ان دونوں میں جو مل جاۓ ایک پیچ ایک لیٹر پانی میں روزانہ ایک ماہ تک استعمال کریں۔
پروں کے ساتھ برڈز کی کمزوری وغیرہ بھی دور ہو جاۓ گی ، بہت اچھا رزلٹ ہے ۔


::: پر نوچنے کا علاج :::


جو برڈز ایک دوسرے کے پر نوچتے ہیں یا اپنے بچوں کے پر نوچتے ہیں ، ان کو کیلشیم کی کمی کا مسئلہ ہے ۔ھینگ پنسار سٹور سے لیکر تھوڑی سی پانی میں ملا کر بچوں کے پروے پر سپرے کر دیں ، اس طرح انکے پر بچ جائیں گے یہ کام کرتے رہیں جب تک پر پورے ہو جائیں ، پانی موسم کے حساب سے گرم یا ٹھنڈا استعمال کریں ۔
” تمہ ‘ ‘ یہ بھی پنسار سٹور سے لیکر اسی طرح استعمال کریں اور ساتھ میں علاج بھی کر یں ۔
:: نوٹ : : فرینچ مولٹ ( سارے پروں کا جھٹر جانا ) برڈز کی بیماری ہے اسکا علاج فی الحال بہت مشکل یا ناممکن ہے

Related Post

bird medicine list
Birds

Birds medicine list

food for parrots
Birds

Food for parrots

Hand Feeding
Birds

Hand Feeding

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *