Bird Feed :: پرندوں کی بریڈنگ کیلئے بهترین مکس فیڈ / بیج :::
پرندوں کے شوقین لوگ اکثر یہ معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ برڈ کو کونسی مکس فیڈ دینی چاہیے اور ہر کوئی اپنی معلومات کے مطابق اچھی مکس فیڈ کی کوشش کرتا ہے اور خاص طور پر بریڈنگ کے لیے پریشان رہتا ہے ، کچھ لوگ اپنے پرندوں کو صرف باجرہ ہی ڈالتے ہیں اور پرندے بیچارے اس پر گزرا کر لیتے ہیں ، کیونکہ وہ بے زبان ہے ۔ جاندار مسلسل ایک ہی چیز کو کھا کر اکتا جاتے ہیں اور اگر کھائیں بھی تو انکوصرف ایک جیسے ہی وٹامنز حاصل ہونگے ۔ حلانکہ پرندے کو ہر طرح کے وٹامنز چاہئے ، جس سے انکی صحت اچھی ہو گی اور وہ اچھی بریڈنگ کریں گے ۔ کچھ لوگ بریڈنگ کے لیے ادویات کا استعمال کرتے ہیں جن کا اکثر نقصان ہی ہوتا ہے ۔ یاد رکھیئے بغیر ادویات کے اچھی بریڈ لی جاسکتی ہے وہ بھی صرف اچھی خوراک سے ۔
::: بهترین مکس فیڈ / بیج :::
باجرہ 5 فیصد ،کنیری 10 فیصد ۔
چینا 10 فیصد، دیسی کنگنی 10 فیصد ۔
گول کنگنی 10 فیصد ، لال کنگنی 10 فیصد ۔
سورج مکھی 3 فیصد ، تل 3 فیصد ۔
جوی 4 فیصد ، بھنگ 3 فیصد ۔
خرم 3 فیصد ، سرسوں 3 فیصد ۔
آلسی 3 فیصد ، جوار 5 فیصد ۔
مونجی 3 فیصد ، گندم 3 فیصد ۔
ٹوٹا چاول 3 فیصد ، بسوانک 3 فیصد ۔
مکئی 3 فیصد ،دال ماش 3 فیصد ۔
:: نوٹ : : دال ماش، گندم، مکئی بھگو کر بھی استعمال کریں ۔
یہ مکس فیڈ تمام پرندوں کے لیے ہے آپ سب پرندوں کو کھیلا سکتے ہیں اور پرندے اسکو بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔ ان سب چیزوں کو اسی مقدار میں مکس کر لیں اور
اپنے پرندوں کو کھیلائیں اور بہت اچھا رزلٹ پائیں ۔ان میں جو موٹی چیزیں ہیں انکا دلیہ بنالیں گندم مکئی دال وغیرہ ۔
:: نوٹ : : موسم گرما میں گرم چیز میں نکال دیں ، سورج مکھی، تل ، بھنگ ، السی وغیرہ ۔
بہت لوگوں کی فرمائش پر یہ چھوٹی سی کاوش اگر اچھی لگے تو کمنٹس ضرور کریں ۔ آ پکی محبت میرے لیے حوصلہ افزائی ہے۔
Leave a Reply