bird medicine list

Bird medicine میڈیسن ، اینٹی بائیوٹک دوائیں اور طریقہ استعمال

( حصه اول )

( پرندوں کی بریڈنگ اور بہت ساری بیماریوں کے لیے )

پرندے پیمار ہونے کی صورت میں ان کی علاج معالجے کی بھی ضرورت پڑتی رہتی ہے ، کیونکہ پرندوں کے شوقین سستے اور مہنگے پرندے پالتے ہیں ، شوقین اس وقت بے بس نظر آتا ہے جب برڈ ز پیمار ہوتے ہیں اور پھر علاج اور معالج ڈھونڈنے میں وقت درکار ہوتا ہے اور بہت سارے لوگوں کو علاج اور میڈیسن کا بھی معلوم نہیں ہوتا اور معلوم کرتے کرتے برڈ ز کا پتہ جڑ جا تا ہے ، اور پھر بہت ساری دوائیں ایسی ہے جو صرف نام کی ہے کام کی نہیں ، جس وجہ سے علاج نا کام ہو جا تا ہے ۔ یقینا زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن دوائی بھی ایک حیلہ ہے اور شفا کا وسیلہ ہے ۔ بہت سارے لوگ بسا اوقات میڈیسن کے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں اور بعض اوقات مصروفیات کی وجہ سے بتانے میں دیر ہو جاتی ہے ۔اکثر برڈز کو آنکھوں کی بیماری ، موشن لگ جانا ، پیٹ میں کیڑے ہو جانا ، پرندوں کی گروتھ نہ ہوتا کیلشیم کی کمی کا ہونا ، پروں کا خراب ہونا ، بریڈنگ کا رک جانا اور موئی بیماریوں کا شکار ہو جانا ، وغیرہ وغیرہ ۔ اس لیے میں نے بہت محنت اور اپنے تجربے کے ساتھ میڈیسن کی ایک لسٹ تیار کی ہے ، جو برڈز کی مختلف بیماریوں کو کنٹرول کرے گی ۔مقصد صرف آپ کے برڈز کی حفاظت اور آپ کی رہنمائی ہے ، جو بھی انفارمیشن pakbreeders.com آپ کے لیے پیش کر رہا ہے صرف ثواب کی خاطر ہے اور کچھ نہیں ۔

::: آنکھوں کی بیماری کے لیے :

موسمی خرابی کی وجہ یا پھر پنجرے کی ناقص صفائی یا پھر وائرس کی وجہ سے برڈز کی آنکھیں خراب ہو جاتی ہیں ، ایسی صورت حال میں عرق گلاب کا استعمال ضرور

کریں ، اگر آنکھ میں نہ ڈال سکیں تو شاور سے سپرے ضرور کریں اور پھر بعد میں سوتی کپڑے کے ساتھ آنکھوں کو صاف کر دیں ۔

پھر یہ آئی ڈراپ کا استعمال کریں : 🙁 ایزی لون ، ڈروپ ) – ( میتھا کلور ) – ( ڈیکسا کلور آئی ) ۔ ( بیٹناسول ) – ( ویگانیٹ ) ۔

ٹیوب : 🙁 پولی فیکس ) – ( نیبرا )

آنکھوں میں پانی آنا ، آنکھ کا سوج جانا ، ان سب کے لیے ایک ڈاروپ استعمال کریں ، یعنی ان میں سے کوئی بھی ایک ڈروپ دن میں دو بار ایک ایک قطرہ

استعمال کر یں۔ان شاءاللہ فائدہ ہوگا ۔

Bird medicine list  ::: موشن کے لیے :::

برڈز اکثر موشن کا شکار ہو جاتے ہیں ، پھر بہت ویک ہو جاتے ہیں اور بعد میں مر جاتے ہیں ۔

1 ۔سب سے پہلے موشن لگے برڈ کوعلیحدہ کریں ، فلیجل سیرپ کا استعمال کریں ایک ڈروپ منہ میں ڈالیں ۔

2۔انٹاکس ہی ، پٹیلٹ ہے اسکا چوتھا حصہ پانی میں ڈال کر دیں ۔

3 … دیسی نسخہ بہت مفید تجر بہ شدہ ہے ، اجوائن کا قهوه ، ایک چمچ اجوائن کو دو کپ پانی میں پکائیں جب ایک کپ رہ جاۓ تو استعمال کریں ، ان شاءاللہ فائدہ ہوگا ۔

::: پیٹ میں کیڑوں کا علاج : :::

1 ۔ زینٹل سیرپ کا استعمال کریں ، ایک لیٹر پانی میں ایک چمچ ہفتے میں ایک بار ، بعد میں مہینے میں دوبار پھر مہینے میں ایک بار ۔

2۔سیب کا سرکہ ، اسکا استعمال بھی بہت زیادہ مفید ہے ، پیٹ کے کیڑوں اور چربی کے لیے ، ہفتے میں ایک بار پانی میں استعمال کریں ۔

bird medicine list

::: بریڈنگ کے لیے :::

جو برڈ ز بریڈنگ روک دیتے ہے یا پھر بہت کم بریڈ کرتے ہیں ، انکے لیے صرف بریڈنگ سیزن میں استعمال کریں ، سردی کے موسم اور مناسب مقدار میں استعمال کریں ۔
1 ـ ایـویان کیپسول 600 ملی گرام ، ایک کلو باجرے کو اچھی طرح صاف کر لیں پھر اس میں دو کیپسول ڈال کر کسی بند برتن ( مثلا بوتل جس پر ایسا ڈ کن ہو کہ ہوا اندر نہ جا سکے یا پلاسٹک شاپر میں 2 دن بند رکھیں ، پھر روزانہ تھوڑا سا برڈز کو استعمال کروائیں ۔اور اگر انڈے انفرٹئل ہو رہے ہیں تو بھی یہ استعمال کروا سکتے ہیں
2۔ زیتون کا تیل ، اچھی کمپنی کا زیتون کا تیل کلو باجرے میں ایک چمچ ڈال کر استعمال کریں ۔
3۔عام لوگوں کے لیے مچھلی کی تیل والے کیپسول دو عدد کلو باجرے میں استعمال کریں ۔
یہ سب انکے لیے جو بریڈ نہیں کرتے ، جو کر رہے ہیں انکو نہ دیں ۔ صرف سردی میں استعمال کریں ۔
::: اینٹی بائیوٹک میں بہت ضروری میڈیسنز ::
کسی بھی بیماری کی فورا روک تھام یعنی کنٹرول کے لیے اینٹی بائیوٹک کا استعمال کیا جا سکتا ہے ، یہ ایمرجنسی کا کردار ادا کرتی ہے ۔ برڈز کی مختلف بیاریوں میں استعمال یعنی موسمی وجوہات کی بنا پر ، برڈز کو بخار ہونا ، برڈز کا ست ہو جانا ، گلے کی خرابی ، پیٹ خراب ہونا ، وائرس کا حملہ ہونا ، تیز اور ٹھنڈی ہوا سے برڈز کا بیمار ہونا وغیرہ وغیرہ ۔ان سب میں سے آپ کوئی بھی استعمال کر سکتے ہیں ، بہت ساری ادویات لکھ رہا ہوں ۔ تاکہ کوئی بھی فورا مل جاۓ ، ہر وقت کوئی نہ کوئی اینٹی بائیوٹک اپنے پاس ضرور رکھیں ۔
( اوکسی این ففٹی ) ۔ ( ٹائلو فرسن ) ۔ ( ٹیٹرا کلور ) ۔ ( ٹائلوڈوکسی ) ۔ ( انروسم ) – ( ایموکسل ) ۔
ان سب اینٹی بائیوٹک میں سے آپ کوئی بھی استعمال کر سکتے ہیں ، سب بہترین ھیں سب کا رزلٹ اچھا ہے ۔

bird medicine list
Bird Medicine list ::: برڈز کی گروته كے لئے :

کچھ برڈز عام برڈز سے کمزور نظر آتے ہیں ، خوراک یا بیماری کے حملے سے ویک ہو جاتے ہیں ، ( میهتی پول ) – ( وڈیال ۔ ایم ) ان میں سے کوئی بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔
پرندوں کے پروں میں کیڑے ( یعنی جویں پڑ جانا )
برڈز بار بار خارش کرتے ہیں پروں کو نوچتے اور پھیلاتے ہیں اور کمزور ہو جاتے ہیں ۔ ( کوپیکس پاوڈر ) اس پاوڈر کو برڈز کے پروں اور پوری باڈی پر لگایا جائے خاص طور پر پروں کے نیچے ، منہ اور آنکھوں کو بچا کر ، ایک ، دو ، بار سے کیڑے مر جائیں گے ۔ اور پاؤڈر کو کو کھڈے کارنرز میں بھی ڈال دیں کیونکہ کیڑے ے ہمیشہ ان کورنرز سے ہی پیدا ہوتے ہیں کوئی بھی اپنے تجربات کبھی کسی کو نہیں بتاتا جو کہ غلط بات ہے ہم کو چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں تاکہ نئے شوقین کم سے کم نقصان میں اپنا شوق پورا کر سکے کیونکہ ان کے برڈز بھی ہمارے برڈز کی طرح ہی ہیں ، اور برڈز کا علاج ہمارا فرض ہے ۔ حوصلہ افزائی کے لیے کمنٹس ضرور کریں ۔

Related Post

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *