پرندوں میں کیلشیم کی کمی کے اثرات
پرندے تو بہت لوگوں نے پال رکھے ہیں اور شوق بھی ہے پالنے کا لیکن ان کے مسائل کو سمجھنا اصل دیکھ بھال ہے ، آج ہم آپ کو بتائیں گے کے پرندوں میں اگر کیلشیم کی کمی ہو تو ان کے کیا اثرات ہوتے ہیں ، یعنی کس طرح ظاہر ہوتے ہیں ۔ تا کہ آپ انکو پہچان کر کے انکی کیئر کرسکیں ، جیسے ہر جاندار کے لیے مختلف اور متوازن غذا ضروری ہے اسی طرح پرندوں کے کے لیے بھی مختلف چیزیں ہیں جن سے ان کو کیلشیم اور وٹامنز ملتے ہیں ، اللہ تعالی نے ہر چیز کا ذائقہ اور اسکی تاثیر ا سکے اثرات کو مختلف بنایا ہے تا کہ جاندار اس سے استفادہ کر سکیں ۔
مثلا : آپ نے بھی کبھار کتے یا بلی کو گھاس کھاتے دیکھا ہوگا اور آپ حیران ہونگے کہ اللہ تعالی نے انکی بیماریوں کا علاج اس میں رکھا ہے ، یہ انکی غذا نہیں بلکہ دوا ہے ، امید ہے آپ سمجھ گئے ہونگے ۔
کیلشیم کی کمی کے اثرات
1۔ پرندوں کا سست ہو جانا
2۔ ایک جگہ بیٹھے رہنا ، دانہ بھی کم کھانا ، چونچ پروں میں رکھ کر بیٹھنا ۔
3۔اڑان اور بولنا چھوڑ دینا ۔
4۔ پروں کو پھلا کر بیٹھنا ، یعنی پروں کا پھول جانا ۔
5۔ چونچ کا خراب ہو جانا اور چونچ کے آس پاس کے پر بھی خراب ہو جانا ۔
6۔ رنگوں کا مدھم پڑ جانا جو دیکھنے میں خوبصورت نہ لگنا ۔
7۔ پروں کا جھٹڑ جانا ، دم کا ٹوٹ جانا ۔
8۔اپنے پیئر یعنی جوڑے سے دور بیٹھنا ۔
9۔انڈے نہ دینا یا کم دینا ، یا پھر انڈوں کو چھوڑ دینا ۔
10 ۔اور بس فل سیزن میں بریڈ کرنا ۔
یہ سب اثرات کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔
اپنے پرندوں کی اچھے طریقے سے کیئر کریں اور اچھی بریڈ حاصل کریں اور بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔
اس کے علاوہ کیلشیم بنانے کا طریقہ پہلے ہی پوسٹ کیا جا چکا ہے آپ وہ پڑھ کے خود کیلشیم بنا سکتے ہیں
نوٹ آپ اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں ۔کمنٹس ضرور کیجئے۔
Leave a Reply