را طوطے ، گریے پیرٹ ، رنگ نک ، سبز طوطے ، مکاؤ
اچھی بریڈنگ خوراک
برڈز کے شوقین میں اب را طوطے کا شوق بھی کافی حد تک بڑھ رہا ہے ، لوگ اپنے گھروں میں اسکا شوق پورا کر رہے ہیں اور کچھ لوگوں نے را طوطے بطور بزنس رکھے ہیں اور اب تو کئی جگہ اس کے باقاعدہ فارمز بھی بن گئے ہیں اور اگر اسے اچھے طریقے سے رکھا جاۓ تو اس سے قدرے فائدہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ بہت سارے لوگوں کے اسرار پر یہ معلومات پیش خدمت ہیں ۔
::: بریڈنگ کی عمر :::
را ، رنگ نک ، سبز طوطے کی عمر تقریبا اڑھائی سال سے تین سال تک ، افریقن گرے پانچ سے چھ سال ، مکاؤ سات سے آٹھ سال ، تک ہو تو وہ اچھی بریڈ کرتا ہے ۔ یہ عموماً سال میں ایک ، دو ، بار ہی پریڈ کرتے ہیں اور اگر انکی دیکھ بھال اچھی کی جائے ، مناسب غذا اور اچھا ماحول فراہم کیا جائے تو زیادہ بریڈ اور زیادہ فائدے بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔
::: خوراك : :::
ویسے تو را طوطے اور دیگر بڑے طوطے تقریبا ہر چیز کھاتے ہیں لیکن کچھ چیزیں انکے لیے بہت فائدہ مند ہیں ۔
1 میکس دانہ جس میں ہر چیز ہو ۔ 2۔ تازہ مکئی کا بھٹہ ۔ 3۔جوار کا تازہ بھٹہ ۔
4۔ باجرے کا تازہ بھٹہ ۔ 5۔سورج مکئی کا تازہ بھٹہ ۔
جب ان چیزوں کا موسم ہو روزانہ کی مقدار میں ڈالا جاۓ ۔
:: تازہ پھل :: جن میں سیب ، امرود ، ناشپتی ، انگور ، کیلا ، تربوز ، خربوزہ ، آڑو ، خرمانی ، آلو بخارہ ، وغیرہ ۔
:: تازہ سبزیاں :: سبزی میں اسے کدو ، کھیرا ، شلجم ، پالک ، بینگن ، سبز مرچ ، شملہ مرچ ، وغیرہ
سب چیزیں موسم کے حساب سے تازہ ڈالی جائیں ، اکثر لوگ پورا پھل ڈال دیتے ہیں جو طوطے تھوڑا سا کھا کر باقی ضائع کر دیتا ہے ، آپ ہر چیز اسی مقدار میں
ڈالیں جو ضائع نہ ہو. اگر ایک جوڑا ہے تو ایک پیں کاٹ کر ڈالیں ، تا کہ وہ اسے کھا لے ، اور فروٹ روزانہ بدل کر ڈالیں ۔
:: ڈرائی فروٹ :: بہترین طاقت اور وٹامن ، بادام ، پستہ ، اخروٹ ، مونگ پھلی ، کاجو ، چارمغز منتقی ، کشمش ، وغیرہ
ان سب چیزوں کا استعمال موسم کے مطابق اور مناسب مقدار میں کرنا ہے ، کوشش کریں جب بھی کوئی ایسی چیز ڈالیں تو اس وقت ڈالیں جب تھوڑی بھوک ہوتا کہ کھائی جا سکے ۔
اگر آپ ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو نہ کسی دوائی اور نہ ہی کسی وٹامن کی ضرورت پڑے گی اور انشاءاللہ بہت اچھی بریڈ حاصل ہوگی ، کیونکہ ان
سب چیزوں میں وٹامنز کیلشیم ، پوٹاشیم ، فائبر ، آئرن ، نشاستہ وافر مقدار میں پایا جا تا ہے ، جو برڈز کے لئے بہت ضروری ہے ۔
Leave a Reply