fbpx
Hand Feeding

Hand feeding پرندوں کو ھینڈ فیڈ کروانے کا طریقہ اور اسکی مقدار

آج کل پرندوں کی بریڈنگ کا سیزن شروع ہے اور ہر کوئی نئی بریڈ آنے پر خوش ہو رہا ہے ، اور ہونا بھی چاہیئے کیونکہ اتنے انتظار اور محنت کے بعد برڈز کو بریڈنگ کے لیے تیار کیا جاتا ہے اور جو نہی برڈز بریڈ شروع کرتے ہیں تو یقینا انکی دیکھ بھال میں اضافہ ہو جاتا ہے ، اور اسی اثنا میں بہت سی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے آج ہم آپ کو مشکلات اور اس کا حل بتائیں گے ۔
::: مشكلات ::: بعض اوقات فی میل بچوں کو فیڈ کروانا چھوڑ دیتی ہے ۔ یا اگر فی میل مر جاۓ تو اس صورت میں بہت نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ یا پھر کالونی میں کوئی بچہ اگر بکس مٹکی سے نیچے گر جاۓ تو پتا نہیں چلتا کہ کس فی میل کا ہے ۔ یا کچھ لوگ چند دنوں کے بچوں کو بکس سے نکال کر ہینڈ فیڈ کرواتے ہیں تا کہ برڈز پھر اگلی بریڈ کے لیے تیار ہوجائیں اور اس طرح زیادہ بریڈ حاصل کی جا سکے ۔ یا بہت سارے برڈز کے بچے خریدے جاتے ہیں پھر انکو ہینڈ فیڈ کروا کر بڑا کیا جا تا ہے ۔ یا پھر اگر فی میل بچے زیادہ نکال لے تو پھر فیڈ میں مشکل پیش آتی ہے اور چھوٹے بچے اکثر فیڈ نہ ملنے پر مر جاتے ہیں اور اگر بچے زیادہ ہوں تو
آپ نکال کر ہینڈ فیڈ پر لا سکتے ہیں ۔ان ساری مشکلات کا حل ہینڈ فیڈ ہے ، بہت سارے لوگ ان ساری وجوہات کی وجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں کہ اتنی محنت کے بعد بچے مر گئے ، اگر ایسی کوئی بھی وجہ درپیش ہو تو فورا ہینڈ فیڈ شروع کر دیں تا کہ برڈز کی جان بچ جاۓ ۔
::: ھینڈ فیڈ کا سامان ::: سب سے پہلے بازار سے اچھی فیڈ لیکر آئیں ، اچھی نہ ہونے کی صورت میں برینڈڈ یا عام لوکل فیڈ بھی نقصان دے ہو سکتی ہے ، بلکہ جب سیزن شروع ہو تو آپ کے پاس فیڈ کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ کبھی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے ، برڈز کو فیڈ کروانے کے لئے ایک عدد بڑی انجیکشن سرپیج اور نرم باریک سا پائپ کا ٹکڑا جو ڈرپ لگانے میں کام آتا ہے میڈیکل سٹور سے با آسانی مل جاتا ہے ، اسے ڈریپ پائپ سے علیحدہ کر کے سرینچ کے ساتھ جوڑ لیں یہ پائپ ایک انچ سے دو انچ ہونا چاہیے ۔ ویسے تو اب بازار سے بھی فیڈ کٹ مل جاتی ہے آپ دوکان سے خرید کر بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ایک عدد صاف کپڑا ۔ پانی ۔
::: فیڈ بنانے کا طریقہ ::: جب بھی آپ فیڈ بنائیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ فیڈ متوازن ہونی چاہئے ، اگر زیادہ پتلی ہو تب بھی نقصان دہ ، اگر گاڑھی ہو تب بھی نقصان دہ ۔فیڈ اتنی ہی بنائے جتنی برڈز کو فیڈ کروانی ہے ، سب سے پہلے آپ ایک برتن میں فیڈ کو چمچ کے حساب سے ڈالیں پھر اسی حساب سے پانی ڈالیں اور دیکھیے مکسچر صحٹ تیار ہے یعنی سرپنج سے با آسانی بھرا جاسکتا ہے ، اس طرح نارمل فیڈ تیار ہے ۔

Hand Feeding
::: ھینڈ فیڈ کروانے کا طریقہ : : : پہلے برڈ کو علیحدہ کسی بڑے بکس یا ڈبے میں رکھیں ، سب سے پہلے سرنج میں ایک برڈ کے لیے بقدر ضرورت فیڈ بھر لیں پھر اسکو پانی والی پیالی میں ڈبوکر سرنج کو صاف کر لیں ، پھر ایک برڈ کو آرام سے الٹے ہاتھ کی انگوٹھے کے ساتھ والی دوانگلیوں کے ساتھ پکڑیں دائیں ہاتھ سے سرنج کا پائپ برڈز کے منہ میں دائیں سائیڈ پر داخل کریں اور سرنج دبائیں تاکہ فیڈ منہ میں چلی جاۓ ، فیڈ کروانے کے بعد برڈ کا منہ وغیرہ صاف
کپڑے سے صاف کر دیں ، اور اسی طرح باقی برڈز کو بھی فیڈ کرواتے جایئے ۔
::: فیڈ کی مقدار اور اسکی ٹائمنگ :
1 سے 4 دن کے برڈ کو ایک سے دو سی سی ، فیڈ ہر دو گھنٹے کے بعد ۔۔
5 سے 7 دن کے برڈ کو دو سے تین سی سی ، ہر تین گھنٹے کے بعد ۔
8 سے 14 دن کے برڈ کو 4 سے 6 سی سی صبح 7 بجے پھر دن 11 بجے دوپہر 3 بجے پھر شام 7 بجے پھر رات 11 بجے ۔
15 سے 24 دن کے برڈ ز کو 7 سے 10 سی سی ، صبح 7 بجے پھر دن 12 بجے پھر شام 5 بجے پھر رات 11 بجے ۔
25 سے 35 دن کے برڈ کو 10 سے 15 سی سی صبح 7 بجے پھر شام 5 بجے پھر رات 11 بجے ۔
35 سے 45 دن کے برڈز کو 11 سے 15 سی سی صبح 7 بجے پھر شام سات بجے ۔
اس دوران دوسری فیڈ پر لگانے کی کوشش بھی کر یں ۔
45 دن کے برڈ زکو 11 سے 15 سی سی صبح سات بجے ۔
بہت لوگوں کی فرمائش پر میں نے بڑی محنت سے آپ لوگوں کی رہنمائی کے لئے بہت آسان پوسٹ تیار کی ہے ، امید ہے اس سے آپ کی رہنمائی ہوگی ۔
پاک بریڈر ڈاٹ کام آپ کی آسانی کیلئے ہر قدم آپ کے ساتھ ہے ، صرف اللہ کی رضا اور آپ کا فائدہ کمنٹس ضرور کریں

Related Post

bird medicine list
Birds

Birds medicine list

food for parrots
Birds

Food for parrots

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *