How to Change Bird Feed پرندوں کی فیڈ بدلنے کا طریقہ
پرندوں کو پالنے والے شوقین انکی خوراک کی طرف کافی توجہ دیتے ہیں۔اور مناسب خوراک کا پرندوں کی صحت کے ساتھ گہرا تعلق ھے۔ اگر پرندوں کو اچھی خوراک دی جاۓ تو پرندے کی صحت اچھی رہتی ہیں۔۔اور وہ بریڈ کے موسم میں بریڈ بھی اچھی کرتے ہیں۔ جسکی وجہ سے شوقین کا شوق پورا ہوتا ہیں۔اور بعض لوگوں کا سایئڈ بزنس بھی چلتا ہے ۔۔ اب پرندوں کو مکس فیڈ دینی چاھے جس میں مختلف بیج شامل ہوتے ہیں یہ انکی بیسٹ فیڈ ھے ۔
جسکا میں نے اپنی فیڈ والی پوسٹ میں ذکر کیا ۔۔
سمجھنے والی بات یہ ہے کہ
ہمارے ہاں چار طرح کے موسم پاۓ جاتے ہیں ۔۔ سخت گرمی اور سخت سردی اور باقی کم گرمی اور کم سردی ان سب موسموں کا تعلق بھی فیڈ کے ساتھ بنتا ہے اور فیڈ کے معاملے میں کافی لوگ پریشان رہتے ہیں جی سردی کی فیڈ بتا دیں اور پھر کچھ مہینے بعد گرمی کی فیڈ بتا دیں اور بتانے والے بھی اب حد کر رہے ہیں۔ سنار کی طرح بتاتے ہیں کہ یہ چیز اتنے گرام اور یہ اتنے گرام اور نیا بندہ پریشان ہو جاتا ہے کیونکہ ہر کوئی کلو گرام کے حساب سے فیڈ رکھتا ہے اور گرام کا حساب کرنا مشکل ہے
ھر فیڈ چارٹ کی ایک نئی ترکیب ہے ایک چیز کو کم بتانا اور دوسری چیزوں کو زیادہ بتا دینا اور آئے دن لوگوں کا دھرنا اسی بات پر ہے کہ سردی میں کون سی فیڈ دے اور گرمی میں کون سی اور بریڈنگ سیزن میں کونسی فیڈ دیں یار یہ سب مذاق ہے یا پھر یہ کھیل ہے جو ہر کوئی کھیل رہا ہے اور آپ یہ بات ہمیشہ سنیں گے کہ آپ کی فیڈ صحیح نہیں ہے یہ کم کر دو اور یہ زیادہ کر دو
آسان طریقہ سے فیڈ بدلو ۔ ابھی آپ جو فیڈ گرمی میں دے رہے ہو جب موسم سرد آجائے تو اسی فیڈ میں چند چیزیں جو گرم ہے وہ ملا دیں مثلا سورج مکھی، بھنگ، تل السی، گندم کا دلیہ یا مکئی کا دلیہ یا جو چیزیں آپ کو لگتا ہےکہ گرم ہے شامل کردیں اور جب گرمی آ جائے تو یہ سب چیزیں نکال دیں اور درمیانے موسم میں ان سب کی مقدار نارمل کر دیں اور بڑے برڈز کی فیڈ میں موٹا دانہ زیادہ اور باریک دانہ کم کر دے بس یہی کام ہے۔ آۓ دن فیڈ فیڈ فیڈ ۔۔ بڑے ایکسپرٹ سے معزرت میں سادہ لوگوں کے لئے سادہ اور آسان طریقے بتانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ تاکہ وہ اپنا شوق پورا کر سکے۔ باقی سردی کے کافی نسخے بتائے ہیں جو بر بریڈنگ سیزن میں استعمال ہوتے ہیں ۔۔ آپ وہ بھی کر سکتے ہیں۔ کم مقدار میں جیسے سردی میں ایگ فوڈ، فیڈ میں مچھلی کا آئل، زیتون کا آئل وغیرہ۔ گرمی میں دھینا، پودینہ، نمکول وغیرہ ۔۔۔ میری فیڈ والی پوسٹ بھی پڑھیں۔۔اگر سمجھ آۓ تو عمل کریں۔۔انشاللہ فائدہ ہو گا ۔۔۔
پوسٹ کو لائیک اور شیئر ضرور کریں ۔۔ جزاک اللہ
Leave a Reply