How to check egg fertility

How to check egg fertility  انڈیے صحیح یا خراب ؟ چیک کرنے کا آسان طریقه

جن لوگوں نے پرندے رکھے ہیں پہلے تو وہ بریڈنگ کے لیے بہت بے تاب رہتے ہیں کہ انکے برڈز جلد انڈے دیں اور جب وہ انڈے دیتے ہے تو پھر یہ انتظار رہتا ہے کہ بچے کب نکلے گے ۔ بعض دفعہ انڈے خراب ہو جاتے ہیں اور وہ انتظار کرتے رہ جاتے ہیں پھر اس وقت پتا چلتا ہے جب فی میل آخر میں

انڈوں کو باہر پھینک دیتی ہے اور اس طرح وقت ضائع ہوتا اور کلچ بھی کم حاصل ہوتے ہے ۔ آج آپ کو انڈے چیک کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں تا کہ آپکا اور برڈز کا ٹائم ضائع نہ ہو اور آپ اچھا رزلٹ حاصل کر لیں ۔ کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اگر انڈوں کو دیکھا جاۓ تو برڈز انکو باہر پھینک دیتے ہیں لیکن یہ بلکل غلط ہے آپ انہیں پکڑ سکتے ہے دیکھ سکتے ہیں ۔

انڈوں کو چیک کرنے کے لیے آپ کو ایک عدد ٹارچ لائٹ چاہیے ۔ ( اگر نہ ہو تو موبائل کی فلیش لائٹ سے بھی کر سکتے ہیں )

جس انڈے کو چیک کرنا ہے وہ کم از کم چار دن کا ہونا چاہیے ، ٹارچ لائٹ کا منہ اوپر کی طرف کر کے آن کریں اور انڈے کو پکڑ لائٹ کے اوپر رکھیں ، جب انڈہ لائٹ پر رکھیں گے تو پورا ، انڈہ روشن ہو جاۓ گا اس کا کالر زرد ہو گا یا پھرسفید ۔5،4 دن کے انڈے کو لائٹ پر رکھیں گے تو آپکو انڈے کا رنگ زرد نظر آئے گا ۔

:: صـحيح / فرٹائل انڈا :: اگر روشن انڈے میں ایک چھوٹا زرد کلر کے ساتھ لال رنگ کا ڈاٹ نظر آئے گا اور یہ رنگ باقی انڈے سے گہرا نظر آئے گا یہ انڈہ بالکل ٹھیک ہوگا اس سے بچے نکلیں گے

:: خراب/ انفرٹائل انڈہ : : اگر انڈے میں سرخ کلر نہ ہوں تو وہ خراب ہے ۔

How to check egg fertility

 

 Fertile Eggs ::: صحيح / فرٹائل انڈہ :::

6،5 دن کے انڈے میں لال رنگ واضح نظر آنا شروع ہو جاۓ گا اور خون کا جال سا نیٹ ورک بنتا ہوا محسوس ہوگا

10،8 دن میں پلز کا چلنا اور دل کا دڑھکنا بھی شروع ہو جاتا ہے ۔

12 ، 14 دن تک بچے کا سائز پورے انڈے تک پھیل جاتا ہے اور انڈہ گلابی رنگ اختیار کر جاتا ہے۔ت

16 ، 18 دن اس مرحلے میں بچے کا سائز پورے انڈے کے سائز کے برابر نظر آتا ہے اور انڈے کا رنگ سیاہ نظر آتا ہے اور اس میں سے روشنی نہیں گزرسکتی

اور اب کچھ دنوں کے بعد انڈے بیچ ہونگے اور بچے نکل آئیں گے ۔انڈوں کا دورانیہ تقریبا 18 سے 23 دن تک ہوتا ہے ۔

اب آپ با آسانی چیک کریں اور خراب انڈوں کو فورا نکال دیں تاکہ برڈز اگلی بریڈ کے لیے تیار ہو جائیں ۔

امید ہے آپکو یہ انفارمیشن پسند آئی ہو گی ، کمنٹس لازمی کر یں ۔

Related Post

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *