fbpx
پرندوں کا کاروبار کیسے کیا جائے ؟

  How to start bird farming  پرندوں کا کاروبار کیسے کیا جائے ؟

اب بہت سارے لوگوں نے برڈ کو بطور بزنس رکھا ہوا ہے اور شوق کے ساتھ فائدہ بھی حاصل کر رہے ہیں۔ اور ہر کوئی اب اس طرف چل پڑا ہے کہ برڈز کا بزنس کیا جاۓ ۔ بہت سارے لوگ اپنے ناقص برڈز بیچنے کے لیئے سادہ لوگوں کو اس طرف مائل کرتے ہیں کہ یہ رکھو ، مجھ سے لو لے ، ستا دونگا ، شروع کرو بہت فائدہ ہے۔ اور نیا بندہ چنگل میں آ جاتا ہے اور پھر اس سے وہ لوگ کئی سال تک کمائی کرتے ہیں دکاندار بھی چینچ کرنے کا کہہ کر اور کبھی بریڈر
کہہ کر اپنے پرندے سیدھے سادے لوگوں کو بیچ کر مز ید بیوقوف بنا کر مال بٹورتے رہتے ہیں ۔ پوسٹ لمبی ھو جائے گی لہذا آیئے موضوع کی طرف ۔
پہلی بات اس میں دوطرح کے لوگ ہیں ۔ایک شوقین دوسرا بزنس مین ۔ان دونوں میں بہت سافرق ہے ۔
:: بطور بزنس ::
عام لوگوں نے برڈ زکوچھت یا پھر باہروالے گیٹ کے ساتھ رکھا ہوتا ہے ، یہ درست نہیں ۔ روم / کمرہ یا باقاعدہ شیڈ ہو ۔ یہ بہت ضروری ہے کہ کیج برڈز کے لیئے کنفرٹیبل ہونا چاہیے ۔برڈز جوان اور صحت مند ہونے چاہئے ۔خوراک کی معلومات اور مناسب دیکھ بھال ۔

اگر یہ سب ہیں تو پھر آپ سب سے پہلے بجری / آسٹریلین طوطوں کے 10 پیئر ز لگائیں اور انکو چلائیں اور تجربہ اور فائدہ حاصل کریں ۔
اگر آپ ان میں کامیاب ہیں تو پھر آگے بڑھیں اور بعد میں اسی فائدے سے مختلف پرندے رکھے جائیں اس طرح آپکا۔سیٹ اپ بھی چلے گا ، پرندے بھی بڑھیں گے اور فائدہ بھی ہوگا ۔
جولوگ کچھ برڈز رکھ کر حساب بناتے ہیں کہ اتنا فائدہ ہوگا اتنے پیسے آئیں گے مگر کسی وجہ سے سیٹ اپ نہیں چلتا اور پھر سب نقصان ہوتا ہے ۔ یا پھر فائدہ نظر نہیں آتا اور وہ دانے ڈالنے سے بھی تنگ آ جاتے ہیں ۔اس لیے پہلے سب سے پہلے اوپر دی گئی باتوں کو مد نظر رکھیں ، پھر ذہن بنائیں ، پھر بعد میں فائدے کی توقع رکھیں ، امید ہیں کہ آپ بات سمجھ گئے ہیں ۔

How to start Bird farming

برڈز رکھنے کے لیے سب سے پہلے شیڈ یا کمرے کا انتظام کیا جاۓ ۔ تا کہ برڈز موسمی اثرات سے محفوظ رہیں اور انکا بریڈنگ سیزن تھوڑ لمبا ہو جاۓ ۔ یہ بات برڈز کاروبار کے لئے بہت اہم ہے ۔ جو بھی پرندے بطور کاروبار لگائے جائیں سب پٹھے یعنی جوان ہونے چاہئیں تا کہ وہ سیٹ ہوں اور اپنا بہتر جوڑا بنالیں تاکہ ان جوڑوں سے اچھی اور دیر تک بریڈ لی جا سکے ۔

پرندے کے پنجرے کا سائز مناسب ہو کہ وہ با آسانی بریڈ کر سکے اور کوشش کریں کہ بکس پنجرے سے باہر کی جانب لگائیں ۔مناسب اور متوازن غذا استعمال کر یں ۔موسم کے مطابق پھل اور سبزیاں بھی دیں ۔ بازاری میڈیسن اور وٹامنز سے جہاں تک ممکن ہو سکے پر ہیز کریں ۔

جب پرندہ انڈہ دے تو بار بار انڈے دیکھنے کے عمل یا دیگر کسی بھی طرح پرندے کو ڈیسٹرب نہ کریں بلکہ بچے نکلنے کا انتظار کریں ۔ جب بچے نکلیں تو نرم غذا کا استعمال بھی کر یں ۔ بچوں کی ہینڈ فیڈ کا مکمل انتظام ہونا چاہیے تا کہ سب بچے اچھے طریقے سے پل سکیں ۔ یہ بھی کاروبار کا حصہ ہے ۔ جو بچے خو دکھانے کے قابل ہو جائیں تو ان بچوں کو کالونی میں منتقل کر دیں اور ان میں جو پیئر اچھا لگے وہ روک لیں باقی سیل کر د یں ۔

پرندوں کا سیٹ اپ اگر اچھے طریقے سے لگایا جاۓ اور بریڈنگ شروع ہو جائے تو یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ انشاللہ ۔ یہ آپ کے لئے سائڈ بزنس کا کام کرے گا ، آپ اپنا کام ڈیوٹی بھی کریں اور صبح شام تھوڑا وقت نکال کر انکی دیکھ بھال بھی کر یں ۔ یہ کام کم پیسوں سے شروع کر کے آگے بڑھاتے جائیں اس میں آپ کا فائدہ ہے۔

یہ کام عورتیں بھی گھروں میں با آسانی کر سکتی ہیں اور بہت سی عورتیں کر بھی رہی ہیں۔ صرف ایک دفعہ برڈز کو الگ پنجروں میں رکھ کر سیٹ اپ بنا کر دے دیں۔

عورتیں ان کو دانہ پانی ڈالتی جائیں اور بریڈ لیتی جائیں ۔فرسٹ بریڈ سے ہی برڈز اپنا دانہ پانی کا خرچہ نکالنا شروع کر دیں گے اسکے بعد آپکا فائد ہ شروع ہو جاۓ گا ۔ آپ بھی شروع کریں اور فائدہ حاصل کریں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے فائدہ مند ہوگی ۔

اگلی پوسٹ میں بتایا جاۓ گا کہ کونسے برڈ ز بطور بزنس رکھے جاۓ ۔ یہ وہ باتیں ہیں جو عام لوگ آ پکو کبھی نہیں بتائیں گے ۔

اور آپ اپنے پرندے اور جانوروں کی خریدو فروخت کر لیے pakbreeders.com بھی وزٹ کر سکتے ہیں

 

how to start bird farming

کن پرندوں سے کاروبار شروع کیا جائے ؟

پرندوں کے مناسب اور فائدہ مند کاروبار کے لیے کچھ ضروری باتیں پہلی دو پوسٹوں ( حصہ اول اور حصہ دوم میں بیان کی گئی تھیں ۔اس مرحلے میں یہ بتایا

جاۓ گا کہ کن پرندوں سے کاروبار شروع کیا جاۓ ، اور پھر مز ید کن کن پرندوں کا اضافہ کر کے رکھ کر ، کاروبار ، بڑھایا کیا جاسکتا ہے ۔

اگر آپ نئے ہیں اور اس فیلڈ میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ بحری / آسٹریلین طوطوں کے 10 پیئر لگائیں ۔ان سے تجر بہ اور فائدہ حاصل کر یں ۔ پھر اس کے بعد ، ساتھ ساتھ مزید نئی نسل کے پرندے لگا کر تجر بہ حاصل کرتے اور آگے بڑھتے جائیں ۔

جن کو پرندوں کا کچھ نہ کچھ تجر بہ ہے ، وہ بجری / آسٹریلین طوطوں کے 50 یا 100 جوڑے لگائیں ( جتنے آپ آسانی سے لگا اور اچھی طرح سنجال سکتے ہیں ). فرسٹ سیزن میں فائدہ ذہن میں نہ رکھیں ، فائدے کا اگلے سیزن میں سوچیں ، کیوں کہ ممکن ہے کہ کچھ جوڑے بریڈ ہی نہ کریں اور کسی کے انڈے خراب یا کوئی دیگر مسائل بھی بن جائیں ، اس لیے فائدہ کا اگلے سیزن میں سوچیں ، پہلے ہی سیزن میں آپ اسی سوچ میں گم ہو گئے کہ فائدہ کب ملے گا ؟؟ اور کسی وجہ سے پہلے سیزن میں فائدہ مطلوبہ نتائج نہ ہونے سے آپ دل برداشتہ ہو سکتے ہیں ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کو پہلے ہی سیزن میں اچھا فائدہ مطلوبہ نتائج حاصل ہوںجائیں ۔

شروعات کے تجربات سے مزید نئے پرندوں نسلوں کا سیٹ اپ لگاتے اور بڑھاتے جائیں ، ایک دن آپ را ، اور گرے پیرٹ ، مکاؤ ، کوکاٹو ز ، تک پہنچ سکتے ہیں۔ ایسے لوگ بھی ہیں کہ جنہوں نے صرف بجری / آسٹریلین کو اچھے طریقے سے رکھا ہوا ہے ، اور وہ لوگ بجری سے ہی اچھا کمارہے ہیں چاہے ریٹ کم ہی ہے مگر بریڈ زیادہ ہے ، کیوں کہ بجری کا سیٹ اپ سب سے ستا اور آسان ہے ، کالونی یا روم میں بھی لگا جا تا ہے ۔

کوکٹیل کے 10 پیئر لگائیں ، لو برڈز کی مختلف نسلوں رنگوں کے 10 سے 20 پیئر لگائیں ( نر مادہ لازمی کنفرم کریں ) ۔

اگر جگہ اور ماحول مناسب ہے تو روزیلہ ، رینگ نک کے جوڑے لگائیں ۔ یہ چلنے میں تھوڑ اوقت لیتے ہیں ۔لوری سن کنور لگائیں۔

تجربے کی بات بتانا لوگوں کے لئے بہت مشکل ہے ، اگر آپ انویسٹ کرنا چاہتے ہیں تو تجربہ کے بعد را پیرٹ ، گرے پیرٹ اورسن کنور وغیرہ کے زیادہ پیئر لگائیں اور انھیں چلائیں ، آپ باقی سب کو بھول جائیں گے ۔ مگر ساتھ میں چھوٹے پرندے ( بجری ، ریڈ آئیز ، لوبرڈ وغیرہ بھی لازمی رکھیں ، ان کا فائدہ یہ ہوگا کہ ان چھوٹے پرندوں کے بچے سیل کر کے آپ بڑوں کی خواراک وغیرہ و دیگر ضروریات پوری کر لیں گے ، یوں بڑوں کے لیے آپ کو اپنی جیب یا ان

بڑے پرندوں کی کمائی سے خرچ نہیں کرنا پڑے گا ۔ ( بڑے پرندوں کی مکس فیڈ بیج جو بیچ جاۓ چھان کر چھوٹے پرندوں کو ڈال دیں ، یوں چھوٹوں کے لیے

آپ کو الگ سے دانہ بھی نہیں خریدنا پڑے گا ۔ اسطرح کے سنہری نسخے آپ کو کوئی نہیں بتاۓ گا ۔

اس وقت سب سے فائدہ مند بزنس را کا چل رہا ہے ، بڑے بڑے بریڈرلوگ اس سے فائدہ لے رہے ہیں مگر کسی دوسرے کو بتانے میں راضی نہیں ، پوچھنے پر کہتے ہیں ، یہ بڑا مشکل کام ہے ، وقت چاہیے ، پیسہ چاہیے ، فائدہ بھی اتنا نہیں ہے اس طرح کی باتیں کر کے نئے بندے کو مایوس کر دیتے ہیں جبکہ خودرکھے ہوۓ ہیں ۔ یہ کیا انصاف ھے یار نری منافقت ہے ۔

لکھنے کوتو بہت کچھ ہے ۔ پوسٹ لمبی ہو جاۓ گی ۔آپ کچھ پیئرز سے شروع کریں لیکن جگہ کیج ، برڈ ز ، مناسب غذا ، اچھی دیکھ بھال ، اپنی انسانی کوشش پوری

کریں پھر اللہ پر چھوڑ دیں وہ رب کریم بھی آ پکو مایوس نہیں کرے گا ۔

ہمارا اور کوئی مقصد نہیں صرف آپکا فائدہ ، اگر ہو جاۓ۔

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ دوستوں کا بھلا ہو سکے

how to start bird farming

Related Post

bird medicine list
Birds

Birds medicine list

food for parrots
Birds

Food for parrots

Hand Feeding
Birds

Hand Feeding

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *