fbpx

      Lovebirds Male-Female Difference ::: لو برڈز میں نر مادہ کی پہچان :::

پرندوں کے شوقین نئے لوگوں کو بہت ساری مشکلات کا سامنا رہتا ہے جن میں سے ایک اہم بات ’’نر مادہ” کی پہچان ہے ۔ بعض اوقات دو پرندے تو چھوڑ دیئے جاتے ہیں لیکن وہ جوڑا نہیں ہوتا یا تو دونوں ہی مادہ یا پھر دونوں ہی نر ہوتے ہیں اور ہم کافی انتظار کے بعد جب کسی کو دکھاتے ہیں تو وہ پیئر نہیں ہوتا اور اس طرح کافی وقت ضائع ہو جاتا ہے اور کچھ لوگ تو سستے داموں بیچ دیتے ہیں کہ یہ بریڈ نہیں کر رہا۔ لو برڈز میں یہ پہچان تھوڑی مشکل ہے اور بعض نا مخلص  لوگ غلط بتا کر ا گلے بندے کو پریشان کرتے ہیں یا پھر چینج کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور اس طرح آپکی محنت ضائع جاتی ہے۔ اس پوسٹ میں آپ کو کچھ ٹیپس بتائیں گے تا کہ آ پکو کچھ اندازہ  ہو سکے ۔

 

_لو برڈز میں نر مادہ کی پہچان

 

سب سے پہلے تو انکی عمر پوری ہونی چاہیے ۔ اگر لو برڈز کے پیئر نے چھ سے زیادہ انڈے دیئے ہیں تو یہ دونوں ہی فی میل ہیں۔ فی میل کا سائز نر سے تھوڑا بڑا ہوتا ہے۔ فی میل کی دم میل سے زرا چوڑی ہوتی ہے۔ پر میل ، فی میل سے زیادہ حرکتیں کرتا ہے انہیں ہڈی کے جوڑ سے بھی پہچان سکتے ہیں ، انکے سینے کی ہڈی کا آخری حصہ وپینٹ ایریا میں ایک جوڑ ہوتا ہے ، نر کا جوڑ تنگ نوکیلا اور سخت ہوتا ہے جبکہ مادہ کا جوڑ زرا کھلا اور نرم ہوتا ہے ۔

ان باتوں کو مدنظر رکھیں گے تو آپ کو خود ہی پہچان ہو جاۓ گی ، پہچان ہو جانے سے برڈز اور آپ کا وقت ضائع نہیں ہوگا ، برڈ بریڈ کرے گے ۔ کوشش کریں کہ برڈز کو ایک دو بار چیک کرنے کے بعد ہی پیئر کے لئے چھوڑیں۔

Related Post

bird medicine list
Birds

Birds medicine list

food for parrots
Birds

Food for parrots

Hand Feeding
Birds

Hand Feeding

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *