Matki or breeding box :: مٹکی / کجی یا بکس
پرندوں کی بریڈنگ کے لیے کیا بہتر ھے ؟ مٹکی / کجی یا بکس ہر کسی کو پیرٹ / طوطے کی بریڈنگ کے لیے پنجرے میں کچھ تو لگانا ہے مٹکی کجی یا بکس ، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے دونوں میں بہتر کیا ہے ؟ آئیے ہم آپ کو تفصیل کے ساتھ بتائیں گے کہ کونسی چیز بہتر ، آرام دہ اور پرسکون ہے ۔ جس سے پرندے خوش اور اچھا فیل کریں اور انکو بریڈنگ میں کوئی مسلہ نہ ہو اور بچوں کی پرورش بھی اچھی ہو ۔
Matki ::: مٹکی کجی :::
زیادہ تر لوگ اسکو مٹکی اور کچھ لوگ اسکو کجی اور ہانڈی بھی کہتے ہیں ۔ یہ پرندوں کی بریڈنگ کے لیے عام طور پر استعمال کی جاتی ہے ، یہ ایک جوڑے کے لیے اور کالونی میں بھی استعمال ہوتی ہے ، مٹی کی بنی ہوتی ہے اور بازار سے با آسانی مل جاتی ہے مٹکی کو پنجرے میں لگانا بھی ایک اہم کام ہے ۔ عام لوگ اسکو لوہے کے کیل اور تار کے ساتھ باندھ دیتے ہیں ، گرمی کے موسم میں مٹکی کا ماحول تھوڑ ا ٹھنڈا رہتا ہے جو کہ بہتر ہے لیکن سردی کے موسم میں مٹکی زیادہ ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور انڈوں کے زیادہ خراب ہونے کے چانس ہوتے ہے ، کیونکہ طوطی جب انڈوں پر بیٹھتی ہے تو اگر انڈے گرم نہ ہوں تو وہ اسے باہر نکال دے گی یا وہ بیٹھی رہے گی لیکن ساری محنت ضائع ہوگی اور انڈے گندے ہو جائیں گے تو وقت ضائع ہوگا ۔ اور اگر بچے نکل آۓ تو کچھ انڈے خراب ضرور ہو سکتے ہیں ۔اگر آپ انڈے یا بچے دیکھنا چاہے تو آپ کو پنجرے کے اندر جانا ہوگا اور پھر ملکی میں انڈے یا بچوں دیکھنا بھی مشکل کام ہے انڈوں کونکلنا قدرے مشکل ہو گا اس طرح انڈے ٹوٹ بھی سکتے ہیں ۔ اگر مٹکی میں چار یا پانچ بچے ہیں تو یقینا انکے لیے مٹکی کی جگہ کافی نہیں ہوگی اور دوسرا بجری /آسٹریلین طوطے کے نیچے ایک ساتھ نہیں نکلتے کافی فرق ہوتا ہے اس وجہ سے چھوٹے بچوں کے لیے مسئلہ ہوتا ہے یا کچھ تو مر بھی سکتے ہیں یا کچھ ٹانگوں سے معزور ہو سکتے ہیں ۔ جب طوطی انڈے دیتی ہے تو طوطا سیکورٹی کے لیے پاس ہی رہتا ہے لیکن بکس کے سامنے لکڑی ہوتی ہے جہاں طوطا بیٹھا رہتا ہے حفاظت بھی کرتا ہے اور طوطی کو خوراک بھی دیتا ہے یہ سب مٹکی میں نہیں ہوتا ۔ اگر کالونی ہے تو کوئی بھی برڈ مٹکی پر بیٹھ سکتا ہے ایسی صورت میں ٹھیک سے نہ لگی ہوئی تو مٹکی ہلے گی اور طوطی فورا باہر آجاۓ گی اور ایسا ایک دن میں کئی بار ہوسکتا ہے ۔
Breeding box ::: بریڈنگ بکس :::
بریڈنگ کا دوسرا ذریعہ بکس کا ہے بکس کا فائدہ یہ ہے کہ گرم و سرد دونوں موسم میں متوازن رہتا ہے یہ زیادہ گرمی میں گرم نہیں ہوتا اور سردی میں زیادہ سرد نہیں ہوتا ، طوطی کو بیٹھنے میں آسانی ہوتی یہ طوطی کی دم لبی ہونے کی صورت میں طوطی کی دم خراب یعنی ٹیڑی ہو جاتی ہے ، انڈوں پر بیٹھنے پر بھی مشکل پیش آتی ہے اور
اگر انڈے زیادہ ہوں تو طوطی کو سائیڈ بدلنے میں بھی مشکل ہوتی ہے ، کیونکہ طوٹی سب انڈوں کو گرم کرنے کے لیے رخ بدلتی رہتی ہے ، اگر آپ نے انڈے یا بچے دیکھنے ہوں تو آپ با آسانی بکس کی سائیڈ کھول کر دیکھ سکتے ہیں ، اس طرح کوئی بھی ڈیسٹرب نہیں ہوگا ، بکس کیونکہ لکڑی کے ہوتے ہیں اور جنگل میں سب پرندے درخت میں انڈے دیتے ہیں اور انکو بکس میں لکڑی کی خوشبو آتی ہے اور یہ بہت اچھا محسوس کرتے ہیں ، اس میں بچوں کی گوروتھ اچھی ہوتی ہے اور بچے ٹانگوں کی بیماریوں سے بچ جاتے ہیں ، طوطی جب انڈوں پر ہوتی ہے تو بکس کے باہر والی سٹک بیٹھا رہتا ہے ، حفاظت بھی کرتا ہے اور طوطی کو
دانہ پانی بھی دیتا ہے اس طرح طوطی کو بار بار باہر نہیں جانا پڑتا اور انڈے ٹھنڈے نہیں ہوتے ۔
:: ذاتی رائے : : میں تو مٹکی سے زیادہ بکس کو پسند کرتا ہوں یہ پرندوں کے لیے زیادہ بہتر ہے اور فائدہ مند ہے
اور کوئی مسئلہ ہو تو کمنٹس ضرور کیجئے گا ۔
Leave a Reply