Reasons for throwing eggs of birds and its solution : پرندوں کے انڈے پھینکنے کی وجوھات اور اسکا حل
پرندوں کے شوقین لوگوں کی سب سے خوشی والی بات برڈز کا بریڈ کرنا ہے اور جب وہ بکس میں انڈے دیکھتے ہیں تو انتہائی خوشی اور بڑھتا ہوا شوق نظر آ تا ہے ۔
اور پھر اگلے دن انکو گنتی کے دن لگتے ہیں اور وہ جلد بکس میں بچوں کی آواز سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بعض اوقات انکو ایک زور دار جھٹکا لگتا ہے کہ اچانک انڈے بکس / ملکی سے باہر کیج میں پڑے نظر آتے ہیں اور یہ انکے لیئے ایک پریشانی کا سبب بنتا ہے ۔ فی میل نے انڈے باہر پھینک دیئے ہیں یا انڈے چھوڑ دیئے ہیں ۔اس پوسٹ میں اسکی کچھ وجوہات اور اسکاحل بتایا جاۓ گا ۔
::: انڈے پھینکنے کی وجوھات :::
کالونی میں لڑائی کا ہونا
کسی دوسری فی میل کا انڈوں پر حملہ کرنا
ان میچور فی میل کا انڈے دینا
لوگوں کا بار بار انڈوں کو دیکھنا
بکس میں ٹارچ مارنا
انڈوں پر بیٹھی فی میل کو اٹھانا اور دیکھنا
کیج کی جگہ تبدیل کرنا
کیج کو ہلا نا کہ ملکی بھی ہلے
فی میل کا کسی وجہ سے ڈسٹرب ہونا
فی میل کا بیمار یا سست ہونا
موسم پر کنٹرول نہ ہونا
کسی اور جانور کا آنا وغیرہ
یہ سب ایسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر اکثر فی میل انڈے باہر پھینک دیتی ہیں یا دینا چھوڑ دیتی ہیں ۔
::: اسکا حل :::
جب فی میل انڈا دے تو کوشش کریں کہ کیج تبدیل نہ کریں اور نا ہلائیں اور کیج کی جگہ بھی نہ بدلیں ۔ جو برڈز آپ سے مانوس نہیں ہیں انکو بار بار نہ دیکھیں روزانہ انڈوں کی تصویریں نہ بنائیں ۔ اور کبھی بھی کسی سے انڈوں سمیت مہنگا جوڑا نہ لیں کیونکہ وہ آپکے پاس آکر انڈوں پر نہیں بیٹھے گا یا اس میں اور بہت سی باتیں جھوٹ ہوتی ہیں ۔ اگر ان باتوں کو مد نظر رکھا جائے تو ہم ان مسائل سے ممکنہ حد تک بچ سکتے ہیں اور اچھی بریڈ حاصل ہوسکتی ہے ۔ کیونکہ صبر ہر کام میں اچھا ہوتا ہے ۔
Leave a Reply