fbpx
The stage from egg hatching to Self Feeding

The stage from egg hatching to Self Feeding انڈوں سے بچے نکلنے اور جوان ھونے تک کا مرحله

انڈوں سے بچے نکلنے اور جوان ہونے تک کا مرحلہ پرندوں کے شائقین اور پرندوں کے لئے بھی یہ ایک نازک مرحلہ ہوتا ہے ۔اس میں دیکھ بھال اور توجہ بڑھ جاتی ہے ۔ درج ذیل آزمودہ باتیں ان مراحل میں کارگر ثابت ہوسکتی ہیں ۔

:: فـی میل اور انڈہ : :

جب فی میل انڈا دے تو بار بار نہ دیکھیں ۔ وقت پورا ہونے پر چار دن مزید انتظار کر لیں ۔ انڈوں کے دوران کسی قسم کی دوائی استعمال نہ کریں ۔ جب فی میل پہلا انڈہ دے تو نیچرل خوراک کے علاوہ سب کچھ روک دیں ۔ موسمی تبدیلی پر ہفتہ میں ایک بار اینٹی بایوٹک دیں ۔

:: انڈے سے بچہ : :

جب بچہ نکل آۓ تو چیک کریں کہ فی میل فیڈ کروارہی ہے کہ نہیں اور اس دوران خوراک کا خاص خیال رکھیں ۔ چار دن کہ بعد کچھ نرم غذا بھی ساتھ رکھیں تا کہ فی میل کوفیڈ کرانے میں آسانی ہو ۔ کبھی کبھار بکس بھی چیک بھی کرتے رہیں ۔ـ

نـرم غـذا : ابلے چاول * نرم چھلی * ایگ فوڈ گرین چیزیں بھی دیں ۔ یہ سب چیزیں وقفے سے استعمال کرائیں ۔

 

The stage from egg hatching to Self Feeding

بچے کی گـروتـھ::

بچوں کی گروتھ اور پروں کو چیک کرتے رہیں ، بکس کی صفائی کا خیال رکھیں اور اس دوران بھی کوئی دوائی استعمال نہ کرائیں ۔صرف خوراک پر توجہ دیں ۔اسی طریقے سے بچے با آسانی مل جائیں گے اور امید ہے کہ تمام بچے سیلف ہونگے ۔ اگر کسی فی میل کے بچے چار سے زیادہ ہوں تو کم بچوں والی فی میل کے نیچے بھی ایک دو رکھ دیں لیکن سائز دیکھ کر ۔ اگر کوئی فی میل فیڈ نہ کراۓ تو ہینڈ فیڈ دے کر بکس میں ہی رکھے شائد فی میل فیڈ کروانا شروع کر دے ۔

:: بچے بکس سے باھر ::

جب بچے بڑے نظر آنے لگیں ، پر پورے ہو جائیں تو وہ خود باہر جائیں گے ۔ یا فی میل نکال دے گی ۔اگر زیادہ چھوٹا ہو تو پھر رکھ دیں ۔اگر اڑنے لگے تو پھر مسئلہ نہیں وہ خود کھا لے گا۔ایسے بچوں کو الگ کر دیں تا کہ فی میل پھر انڈے دینے پر آ جاۓ ۔

ان باتوں پر عمل سے پرندوں اور آپکا فائدہ ہوگا ، نقصان سے بچا جا سکے گا۔ آپکے برڈز میرے لئے اسی طرح قیمتی ہیں جس طرح میرے اپنے ۔ جزاک اللّہ

Related Post

bird medicine list
Birds

Birds medicine list

food for parrots
Birds

Food for parrots

Hand Feeding
Birds

Hand Feeding

Leave a Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *