چوزوں، مرغیاں اور دوسرے پرندوں میں سوکڑے، کمزوری ، وزن نہ بڑھنا کا مسئلہ
عام وجوہات:
وٹامنز اور منرلز کی کمی
ناقص یا کم غذائیت
آنتوں کے کیڑے
کیا اقدامات کیے جائیں
1️⃣ہفتے میں کم از کم دو دن ملٹی وٹامن کا استعمال لازمی کریں
ملٹی وٹامنز مثلا وائٹا سول سپر، سائمو سٹریس، سائموڈیک، لائسوویٹ سیرپ یا کسی بھی کمپنی کا ملٹی وٹامن لے لیں۔ طریقہ استعمال اور ڈوز پیچھے لکھی ہوتی ہے۔
2️⃣آنتوں، معدہ، جگر کے کیڑوں کا خاتمہ ( ڈی ورمنگ )
ہر دو مہینے بعد پرندوں کی ڈورمنگ لازمی کرنی چاہیے۔
ڈیورمنگ کے لیے ویٹرنری سٹور سے مختلف ڈیورمرز مل جاتے ہیں۔
گھریلو سطح پر اس کام کے لیے زینٹل یاور موکس سیرپ کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایک سی سی ایک لیٹر پانی کے حساب سے شامل کر دیا جائے۔ 8 گھنٹے کے لیے پانی پرندوں کے سامنے رکھیں۔
3️⃣ معیاری خوراک کا استعمال
پرندوں کو ان کی ریکوائرمنٹ کے مطابق خوراک پوری دی جائے۔
کوشش کریں پرندوں کو اچھی سے اچھی خوراک دی جائے۔
اگر آپ پرندوں کو گھریلو خوراک دیتے ہیں تو اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ کمرشل فیڈ بھی دینی چاہیے۔
4️⃣
سوکڑے کو ختم کرنے کے لیے
Eplazym syrup ya
Camozyme syrup
کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
ایک سی سی فی ایک لیٹر پانی کے حساب سے سات اٹھ دن کے لیے دیں۔
اس کے بعد ہفتے میں ایک دن استعمال کروائیں۔
Topic owner ne deworming ke liye gharelu tareeqe ka zikr shuru kiya hai. Is par mazeed maloomat di ja sakti hain.
🤖 Ye jawab AI assistant ne diya hai. AI ghalti kar sakta hai — sehat ya ilaaj ke sanjeeda masail mein qualified veterinary doctor se zaroor mashwara karein.
- 39 Forums
- 114 Topics
- 256 Posts
- 0 Online
- 8,173 Members
